جائزہ
سٹیل فکسر یا لوہے کا کام کرنے والے تعمیرات کیلئے سٹیل فکسچر تیار کرنے، ڈرائنگ کے مطابق سریا کا ٹنے، باندھنے اور اسے اپنی جگہ پر فکس کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے؟
اس کورس میں آپ مناسب اوزار کے انتخاب کے متعلق سیکھ پائیں گے، سٹیل فکسنگ کے ساتھ جڑی مختلف ٹیکنالوجیز۔ مختلف قسم کی کنکریٹ اور سٹیل، اور کنٹریکٹ اور تعمیرات میں سٹیل کے عمل دخل کے متعلق سیکھ سکیں گے۔ آپ لوہے کی بار کو موڑنے کے جدول کے متعلق بھی جان سکیں گے ، کنکٹریٹ کے تنائو اور کمپریشن اور احتیاطی تدابیر کے متعلق بھی آگاہی حاصل کریں گے۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کی تکمیل کے بعد آپ اس اہل ہو جائیں گے کہ سٹیل فکسنگ کےلئے اوزار اور آلات استعمال کر سکیں ۔ کام کے دوران احتیاطی تدابیر کا مظاہرہ، پیمائش، کٹائی اور موڑنا اور سٹیل بار کے ہوکس اور بینڈ بھی بنانے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے۔ آپ یہ بھی سیکھ سکیں گے کہ سٹیل بارز کو کس طرح سے لوہے کی تار کے ساتھ باندھنا ہے، بارز کی لمبائی کے مطابق پیمائش اور کٹنگ بھی کر سکیں گے اور مختلف تعمیراتی ڈھانچوں کیلئے سٹیل بارز بنانے کے متعلق بھی سیکھ پائیں گے۔
ممکنہ آجر ین
اس کورس میں روزگار کے وسیع امکانات ہیں
1)۔ تمام میکینکل اور سول ورک انڈسٹریز
2)۔ کیمییکل انڈسٹریز
3)۔ آر سی سی سٹرکچر کیلئے کنٹریکٹر کے ساتھ بطور سٹیل فکسر
4)۔ سرکاری شعبے کی تعمراتی کمپنیوں میں بطور سٹیل فکسر
5)۔ بیرون ملک تعمیراتی کمپیوں میں بطور سٹیل فکسر
6)۔ اپنا کام بھی شروع کر سکتے ہیں۔
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں