یونیسیف

beautiful-kid.png

پی ایس ڈی ایف اور یونیسیف.

پی ایس ڈی ایف کی  یو نائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈز(یونیسیف)کے ساتھ جنریشن اَن لمیٹڈ (Generation Unlimited)کے تحت شراکت داری ہے ،  سکول سے باہر رہنے والے پنجاب کے نوعمر لڑکوں(او او ایس اے)  کے لیے  ‘غیر رسمی تعلیم سے  جاب پلیسمنٹ پروگرام  ‘ کی انجام دہی کے سلسلہ میں  یہ پاکستان میں واحد شراکت دار  ہے  جس کے ساتھ مل کر اس پر عملدارآمدکرایا جاتا ہے۔پاکستان میں اس وقت  10 سے 19 سال کی عمر کے کم وبیش ڈیڑھ کروڑ سے زائد نوعمر لڑکے سکول سے باہر ہیں۔

کوویڈ۔19 نے سکول سے باہر رہنے والے نوعمر لڑکے (او او ایس اے ) کے بحران  میں مزید اضافہ کردیا ہے ،کیونکہ توقع کی جارہی ہے کہ سکول سے نکالے جانے والےبچون کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے   اور یہ واپس نہیں  آئیں گے ،اس لیے   ملک میں او او ایس اے (OOSA)کے پول میں اضافہ ہورہا ہے ۔

پنجاب کے  معاشی طورپر پسماندہ او او ایس اے (OOSA) کے لیے عمر،جنس  اور تعلیمی سطح کے لحاظ سے   ایک پائلٹ پروگرام  کی منصوبہ بندی کی گئی ہے    ، اس میں انہیں مارکیٹ کے حساب سے مطلوب مخصوص روزگار کے سلسلہ میں  متعلقہ  ہنر،مہارت  سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ اپنے لیے روزگار کے سلسلہ میں مواقع تلاش کرسکیں۔

اس پروگرام کا مقصد ایک ایسا منفرد حل پیش کرنا ہے   کیونکہ یہ پروگرام پاکستان میں موجود ہے اور ایکسلریٹیڈ لرننگ پروگرام (اے ایل پی ) یا بنیادی مہارت کی ڈویلپمنٹ  کے نام پر شروع کیا گیا ہے ۔پاکستان میں  او او ایس اے (OOSA) پرکسی کی توجہ ہے  اور نہ ہی اس سلسلہ میں کوئی پروگرام ہے  ،اس لیے یہ ماڈل دونوں  معاشی اور تعلیمی مواقع  کے  حوالہ سے اس بہت بڑے خلاکو پُرکرےگا۔

یہ پروگرام پنجاب کے 6اضلاع میں شروع کیا جائے گا،جس میں لاہور،فیصل آباد ،بہاولپور،رحیم یارخان ،ڈیرہ غازی خان  اور راجن پور شامل ہیں۔اس کو تین فیز ز میں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،فیز 1:سال 2020 سے 2022 میں شواہد اکٹھے کرنا اور پروگرام ڈایزئن کرنا (عملی اقدام پرمبنی تحقیق) ۔فیز 2: صوبائی سطح پر آغاز کرنا ،فیز3 قومی سطح پر اس کا آغازکرنا۔

Partnership with PSDF.

The United Nations Children’s Fund (UNICEF) and the Punjab Skills Development Fund (PSDF) signed a partnership agreement in December 2020, to initiate a research and development project in support of adolescent and youth education, skills development and job placement as part of the ‘Generation Unlimited’ partnership in Pakistan.

This agreement will help in researching, designing and pre-testing an accelerated and cost-effective ‘Non-Formal Education to Job Placement’ model to help improve the skills and employability of the most vulnerable and economically, socially disadvantaged adolescents and youth. It targets adolescents and young people who have never attended formal education or who dropped out of the formal education system without achieving primary school competencies, and who do not have access to education and economic opportunities.

یہ کیسے کام کرتا ہے .

پی ایس ڈی ایف ،یونیسیف ،وفاقی اور صوبائی  حکومتوں ،سول سوسائٹی کی تنظیموں اورپرائیویٹ سیکٹرز کے ساتھ مل کر شراکت داری کرتے ہوئے  پنجاب میں "غیر رسمی تعلیم سے جاب پلیسمنٹ ” کے ماڈل کو تشکیل  دینے اور پری ۔ٹیسٹ  کے سلسلہ میں کام کرتا ہے۔

پروگرام کے تصوراتی ڈھانچہ (فریم ورک) کو تین اہم اجزاء میں منقسم کیا گیا ہے :

ایکسل ریٹیڈ لرننگ پروگرامز(اے ایل پی )

ایکسلریٹیڈ لرننگ پروگرامز  ،بنیادی ،ڈیجیٹل اور ٹرانسفرایبل مہارتوں پر مشتمل مخصوص قسم کے کورسز پر مشتمل ہیں ،اس کا مقصد پرائمری سکول(اہلیت  کا معیار جماعت پنجم  )  کی اہلیت  کے حامل آؤٹ آف سکول  نوجوانوں کو  ان مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

سکلز ٹریننگ پروگرامز

سکلز ٹریننگ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو عمر کی مناسبت  سےمہارتوں اور  ایسے ٹریڈز ،جن میں خطرہ نہیں ہے ، سے  آراستہ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ،ڈیجیٹل ،رویوں  اور ذہن سازی سے منسلک مہارتیں اور  انٹرپرینوریل (کاروباری) مہارتیں بھی سیکھائی جائیں گی

لیبر مارکیٹ لنکجز

لیبرمارکیٹ   لنکجز  روزگار کے مواقع پیداکرے گی   اور اس کے ذریعے  اُن نوجوانوں کو ایسے مواقع تک رسائی ملے گی جنہوں نے  دونوں ،ایکسلریٹیڈ  لرننگ  اورپروگرام کے سکلز ٹریننگ اجزاء   ، میں کامیابی سے گریجوایشن کی ہوگی ،اس طرح یہ ہنرمند نوجوان اپنے لیے آمدن کے پائیدار مواقع تک اپنی رسائی کو بڑھا سکیں گے۔

Education skills income generation journey for different age brackets

Age Timeline