گوگل آئی ٹی سپورٹ پروفیشنل سرٹیفکیٹ - PSDF

آئی ٹی اور سافٹ ویئر

گوگل آئی ٹی سپورٹ پروفیشنل سرٹیفکیٹ

جائزہ

اس 5 کورسز پر مشتمل سرٹیفکیٹ سپیشلائزیشن میں آپ کو گوگل کی جانب سے ایک تشکیل کردہ ایک تخلیقی نصاب کے ذریعے آئی ٹی سپورٹ میں انٹری لیول جاب کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔امریکہ میں 80 فیصد گوگل آئی ٹی سپورٹ پروفیشنل سرٹیفکیٹ لرنرزکا کہنا ہے کہ 6 ماہ کے اندر ان کے کیرئیر پر اس کے مثبت اثرات رونما ہوتے ہیں۔ یہ نئی جاب تلاش کرنے، ترقی پانے اور ایک نیا کاروبار شروع کرنے پر مشتمل ہے۔ یہ پروگرام "گرو ود گوگل” کا حصہ ہے جو گوگل کا انیشیٹو ہے اور جس کا مقصد ہر ایک کے لیے معاشی مواقع پیدا کرنے میں مدد دینا ہے۔

اس سرٹیفکیٹ کی تکمیل پر سیکھنے والے امریکہ میں کام کرنے کے اہل ہوں گے، اپنی معلومات کو براہ راست گوگل اور دیگر آجرین جیسے ہولو(Hulu)، انفونسز(Infosys)، انٹل (Intel)، وال مارٹ (Walmart) وغیرہ کو شیئر کرسکیں گے۔

یہ پروگرام اپ کو CompTIA A+ امتحانوں کے لیے بھی تیار کرتا ہے جو آئی ٹی کے لیے انڈسٹری کی معیاری سرٹیفکیشن ہے۔آپ ان دونوں کی تکمیل کے بعد دوہری قابلیت حاصل کریں گے۔

مختلف ویڈیو لیکچرز، کوئز اور ہینڈز آن لیبز کی آمیزش کے ذریعے آپ آئی ٹی کی بنیادی سکلز سے متعارف ہوجائیں گے جیسے ٹربل شوٹنگ، کسٹمر سروس، نیٹ ورکنگ، آپریٹنگ سسٹمز، سسٹم ایڈمنسٹریشن اور سیکورٹی۔ آپ کے پاس گوگل کے ملازمین کے ساتھ براہ رات بات چیت اور ان کے تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی ہوگا۔

ہر ہفتے تقریباً 5 گھنٹے مختص کرنے سے آپ سپیشلائزیشن کو 6-3 ماہ کے اندر مکمل کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

یہ پروگرام ACE سرٹیفائیڈ ہے۔ اس کی تکمیل پر آپ 12 کالج کریڈٹ تک جیت سکتے ہیں جو 4 ایسوسی ایٹ ڈگری لیول کورسز کے برابر ہیں۔

آپ کو حاصل ہونے والے فوائد

-روزمرہ کے آئی سپورٹ کام کرنا سیکھنا جیسے کمپیوٹر اسمبلی، وائرلیس نیٹ ورکنگ، پروگراموں کو انسٹال کرنا اور کسٹمر سروس

-یہ سیکھنا کہ کیسے مکمل کسٹمر سپورٹ فراہم کی جائے جو مسائل کی شناخت سے لے کر ٹربل شوٹنگ اور ڈی بگنگ تک محیط ہو

-لینکس، ڈومین نیم سسٹمز، کمانڈ لائن انٹرفیس اور بائنری کوڈ جیسے نظاموں کو استعمال کرنا سیکھنا

سکلز جو آپ انٹری لیول آئی ٹی کیپسٹی میں کامیابی کے لیے حاصل کریں گے:

-ڈی بگنگ

-اینکرپشن الگورتھمز اینڈ تیکنیکس

-کسٹمر سروس

-نیٹ ورک پروٹوکولز

-کلاؤڈ کمپیوٹنگ

-بائنری کوڈ

-لینکس

-ٹربل شوٹنگ

-ڈومین نیم سسٹم (ڈی این ایس)

-آئی پی وی 4

-نیٹ ورک موڈ

-کسٹمر سپورٹ

 

ماڈیولز بریک ڈاؤن

ٹیکنیکل سپورٹ فنڈامینٹلز

ہفتہ
1

یہ کورس اس سیریرز کا پہلا کورس ہے جس کا مقصد آپ کو انٹری لیول آئی ٹی سپورٹ سپیشلسٹ کے طور پر تیار کرنا ہے۔اس کورس میں آپ انفرمیشن ٹیکنالوجی یا آئی ٹی کی دنیا سے متعارف ہوں گے۔آپ انفرمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں سیکھیں گے جیسے کمپیوٹر ہارڈ وئیر، انٹرنیٹ، کمپیوٹر سافٹ وئیر، ٹربل شوٹنگ اور کسٹمر سروس۔ یہ کورس آئی ٹی میں موضوعات کی بہت زیادہ اقسام کا احاطہ کرتا ہے جنہیں آپ کو اس کا جائزہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس سرٹیفکیٹ پروگرام میں آگے چل کر کیا آنا ہے۔

اس کورس کی تکمیل پر آپ درج ذیل کے قابل ہوچکے ہوں گے:
● یہ سمجھنا کہ بائنری سسٹم کیسے کام کرتا ہے
● پرزوں کو جوڑ کر کمپیوٹر اسمبل کرنا
● کمپیوٹر پر آپریٹنگ سسٹم کا انتخاب اور انسٹال کرنا
● یہ سمجھنا کہ انٹرنیٹ کیا ہے، یہ کیسے کام کرتا ہے اور اس نے جدید دنیا پر کیا اثرات مرتب کیے ہیں
● یہ سیکھنا کہ کیسے ایپلی کیشنز بنائی جاتی ہیں اور کیسے یہ کمپیوٹر کے اندر کام کرتی ہیں۔
● عام مسائل کو حل کرنے کے طریقہ کار اور انفرمیشن ٹیکنالوجی کی سیٹنگ میں سافٹ سکلز کو استعمال کرنا۔

کمپیوٹر نیٹ ورکنگ کے بٹس اور بائیٹس

ہفتہ
2

یہ کورس آپ کو کمپیوٹر نیٹ ورکنگ کا مکمل جائزہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ہم جدید نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجیز کلاؤڈ کے جائزے کے لیے پروٹوکولز کے بنیادی اصولوں سے عملی ایپلی کیشنز اور نیٹ ورک ٹربل شوٹنگ تک ہر چیز کا احاطہ کریں گے۔

اس کورس کی تکمیل تک آپ درج ذیل کے قابل ہوچکے ہوں گے:
● پانچ سطحی ماڈل کے طور پر کمپیوٹر نیٹ ورکنگ کو بیان کرنا
● ٹی سی پی/آئی پی کمیونیکیشنز کے شامل تمام سٹینڈرڈ پروٹوکولز کو سمجھنا
● طاقت ور نیٹ ورک ٹربل شوٹنگ ٹولز اور تیکنیکوں پر عبور
● ڈی این ایس اور ڈ ایچ سی پی جیسی نیٹ ورک سروسز کو سیکھنا جو کمپیوٹر نیٹ ورک کو چلانے میں مدد گار ہوتی ہیں
● کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سروس کے طور پر ہر چیز اور کلاؤڈ سٹوریج کو سمجھنا

آپریٹنگ سسٹمز اور آپ: ایک پاور یوزر بننا

ہفتہ
3

اس کورس میں ویڈیوز لیکچر کے مجموعے، عملی مظاہرے اور ہینڈز آن پریکٹس کے ذریعے آپ ایک آپریٹنگ سسٹم کے کلیدی حصوں کے بارے میں سیکھیں گے اور یہ بھی سیکھیں گے کہ کیسے سافٹ وئیر اور صارفین اور کنفیگورنگ ہارڈ وئیر کی دیکھ بھال جیسے اہم ترین کام سرانجام دئیے جاتے ہیں۔

اس کورس کی تکمیل تک آپ درج ذیل کے قابل ہوچکے ہوں گے:
● گرافیکل یوزر انٹرفیس اور کمانڈ لائن انٹرپریٹر کو استعمال کرتے ہوئے ونڈوز اور لینکس فائل سسٹمز کو چلانا
● صارفین، گروپوں اور اکاؤنٹ تک رسائی کی اجازت کو قائم کرنا
● ونڈوز اور لینکس آپریٹنگ سسٹمز میں سافٹ وئیر کو انسٹال کرنا، کنفیگور اور ریموو کرنا
● ڈسک پارٹیشن اور فائل سسٹمز کو کنفیگور کرنا
● یہ سمجھنا کہ کیسے سسٹم کے امور کام کرتے ہیں اور کیسے ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے
● سسٹم لاگز اور ریموٹ کنکشن ٹولز کو کیسے استعمال کیا جائے۔
● آپریٹنگ سسٹمز کے علم کو کسی ائی ٹی سپورٹ سپیشلسٹ رول میں عام مسائل کو کیسے دور کیا جائے

سسٹم ایڈمنسٹریشن اور آئی ٹی انفراسٹرکچر سروسز

ہفتہ
4

یہ کورس آپ کو سنگل کمپیوٹر سے ایک مکمل فیٹ تک کام کرنے کی ٹرانزیشن فراہم کرے گا۔ سسٹم ایڈمنسٹریشن آئی ٹی کا شعبہ ہے جو کثیر صارفین کے ماحول میں قابل بھروسہ کمپیوٹر سسٹم کو جاری و ساری رکھنے کا ذمہ دار ہے۔اس کورس میں آپ انفراسٹرکچر سروسز سیکھیں گے جو تمام اداروں کو چاہے وہ بڑے ہوں یا چھوٹے چلتے رہنے کے قابل بناتی ہیں۔ ہم کلاؤڈ کا گہرائی میں جاکر جائزہ لیں گے تا کہ آپ عام کلاؤڈ انفراسٹرکچر سیٹ اپ سے کلاؤڈ ریسورسز کو مینج کرنے تک ہر بات کو سمجھ سکیں۔ آپ یہ بھی سیکھیں گے کہ کیسے سرورز کو مینج اور کنفیگور کیا جاسکتا ہے اور کیسے کمپیوٹروں، صارف کی معلومات اور صارف کی پروڈکٹویٹی کو مینج کرنے کے لیے انڈسٹری ٹولز کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔آخر میں آپ سیکھیں گے کہ کیسے کسی حادثات کی صورت میں ادارے کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو ریکور کیا جاسکتا ہے۔

اس کورس کی تکمیل تک آپ درج ذیل کے قابل ہوچکے ہوں گے:
● اپنے ادارے کے لیے ہارڈ وئیر، وینڈرز اور خدمات کا انتخاب کرنے کے لیے بہترین طریقوں کو استعمال کرنا
● یہ سمجھنا کہ کیسے سب سے عام انفراسٹرکچر خدمات ہیں جو کسی ادارے کے کام کو جاری رکھتی ہیں اور کیسے انفراسٹرکچر سرورز کی دیکھ بھال کی جاتی ہے
● یہ سمجھنا کہ کیسے اپنے ادارے کے لیے کلاؤڈ کو زیادہ سے زیادہ تشکیل دیا جاسکتا ہے
● ڈآئریکٹری سروسز، ایکٹو ڈائریکٹری اور اوپن ایل ڈی اے پی کو استعمال کرتے ہوئے کسی ادارے کے کمپیوٹرز اور اس کے صارفین کو مینج کرنا
● جو ٹولز آپ کا ادارہ استعمال کرے گاان کا انتخاب اور مینج کرنا
● اپنے ادارے کے ڈیٹا کا بیک اپ بنانا اور جاننا کہ کیسے کسی حادثے کی صورت میں اپنے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو ریکور کیا جاسکتا ہے
● آئی ٹی ماحول کے لیے پراسیسز کی منصوبہ بندی کرنے اور ان میں بہتری لانے کےلیے سسٹم ایڈمنسٹریشن استعمال کرنا

آئی ٹی سیکورٹی: ڈیجیٹل ڈارک آرٹس کے خلاف دفاع

ہفتہ
5

یہ کورس آئی ٹی سیکورٹی تصورات، ٹولز اور بہترین پریکٹسز کی بہت سی اقسام کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ خطرات اور حملوں اور ان بہت سے راستوں کو متعارف کراتا ہے جن کے ذریعے یہ خطرات اور حملے عملی صورت اختیار کرسکتے ہیں۔ ہم آپ کو اینکرپشن الگورتھمز کا کچھ پس منظر فراہم کریں گے اور اس کا بھی پس منظر واضح کریں گے کہ کیسے یہ ڈیٹا کی حفاظت کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔اس کے بعد ہم انفرمیشن سیکورٹی، اتھینٹیکیشن، آتھورائزیشن اور اکاؤنٹنگ کے تین As پر توجہ مرکوز کریں گے۔ہم نیٹ ورک سیکورٹی سلوشنز کا بھی احاطہ کریں گے جو فائر والز سے وائی فائی اینکرپشن آپشنز تک ہے۔ کورس ان تمام عناصر کو ایک کثیر السطحی اور گہرے سیکورٹی آرکیٹیکچر میں سمیٹتا ہے جس کے بعد اس بات کی سفارشات آتی ہیں کہ کیسے سیکورٹی کے کلچر کو آپ کے ادارے یا ٹیم کے اندر راسخ کیا جائے۔

اس کورس کی تکمیل تک آپ درج ذیل کے قابل ہوچکے ہوں گے:
● یہ جاننا کہ کیسے مختلف اینکرپشن الگورتھمز اور تیکنیکیں کام کرتی ہیں نیز ان کے فوائد اور حدود کیا ہیں
● مختلف آتھینٹیکیشن سسٹمز اور اقسام کو جاننا
● آتھینٹیکیشن اور آتھورائزیشن کے درمیان فرق کرنا
● کیسے ممکنہ خطرات کا اندازہ لگایا جائے اور اس خطرے کو کم کرنے کےلیے راستے تجویز کیے جائیں
● کسی نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے بہترین طریقے اپنانا
● سیکورٹی کے تصورات کو سمجھنے اور ان کو تحفظ فراہم کرنے میں ان کی کیسے مدد کی جائے

ٹریننگ کی قسم

آن لائن

زبان

انگریزی

ادائیگی کیسے کی جائے.

داخلے کا طریقہ کار.

1

رجسٹر

مطلوبہ معلومات پر کریں۔

2

OTP حاصل کریں

ایک منفرد ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) آپ کے فراہم کردہ موبائل نمبر کو بھیجا جائے گا۔

3

ادائیگی کا لنک حاصل کریں۔

OTP کی تصدیق کے بعد، فراہم کردہ ای میل اور موبائل نمبر پر ادائیگی کا لنک بھیجا جائے گا۔

4

ادا کریں

بس کورس کی رقم ادا کریں اور امکانات کو کھولنا شروع کریں۔

Scroll To Top