کمپیوٹر ہارڈ ویئر ٹیکنیشن - PSDF

ٹیلی کام اور آئی سی ٹی آئی سی ٹی

کمپیوٹر ہارڈ ویئر ٹیکنیشن

اس کورس میں طلباء کمپیوٹر کے سسٹم کی مرمت اور دیکھ بھال، آپریٹنگ سسٹمز اور ایپلی کیشنز کو تنصیب کرنے اور ان کی ٹیسٹنگ اور انسپکشن کرنے کے حوالے سے تربیت حاصل کریں گے۔

جائزہ

اس کورس میں طلباء کمپیوٹر کے سسٹم کی مرمت اور دیکھ بھال، آپریٹنگ سسٹمز اور ایپلی کیشنز کو تنصیب کرنے اور ان کی ٹیسٹنگ اور انسپکشن کرنے کے حوالے سے تربیت حاصل کریں گے۔   آپ کیا سیکھیں گے   اس کورس کے ذریعے آپ حفاظتی طریقوں اور ان کا استعمال، کمپیوٹر سسٹم کنفیگریشن کرنے اور ٹیسٹنگ اور انسپکشن کے ذریعے خرابی کو ٹھیک کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ اس کورس میں آپ کو ہارڈ ویئر کے حصوں اور کمپیوٹر ہارڈ ویئر کے شعبے میں تازہ ترین پیشرفت جاننے کے علاوہ نیٹ ورکنگ اور سسٹم کنیکٹیویٹی کے بارے میں بنیادی علم حاصل کرنے کا بھی موقع ملے گا۔   داخلے کی شرائط اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط  نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔   تربیت کے فوائد اس کورس کی تکمیل کے بعد آپ I/O ڈیوائسز کی کیبلز کو انسٹال اور ان انسٹال ، تمام متعلقہ ہارڈویئر ٹولز اور ساز و سامان کو استعمال ، ہارڈ ویئر کے حصوں کو تبدیل، مدر بورڈ، پراسیسر اور اس کے پنکھے کے علاوہ مختلف اقسام کے ایکسپینشن کارڈز، میموری چپس، ہارڈ ڈرائیوز اور فلیش میموریز کو انسٹال  کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ آپ پرسنل کمپیوٹرز (پی سی) کے تمام حصوں کو لگانے اور اتارنے، پاور آن سیلف ٹیسٹ کے ذریعے مسائل کا تعین کرنے اور مختلف اقسام کے آپریٹنگ سسٹمز اور سافٹ ویئرز کو انسٹال کرنے کے بارے میں سیکھیں گے۔ اس کورس کے اختتام تک آپ مختلف اقسام کے پرنٹرز، کمپیوٹر لیب اور نیٹ ورکس کی مینجمنٹ، لیپ ٹاپس اور پی ڈی اے ڈیوائسز کے آپریشن اور مینٹیننس، سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن، پرسنل کمپیوٹرز کی مرمت اور مینٹیننس اور آپریٹنگ سسٹم اور ایپلی کیشنز کو تنصیب کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔

ممکنہ آجر ین

اس کورس کے بعد آپ کو درج ذیل کے طور پر روزگار کے وسیع مواقع حاصل ہو سکتے ہیں:
  1. کمپیوٹر ہارڈ ویئر مینٹیننس ٹیکنیشن
  2. آفس اسسٹنٹ/ کمپیوٹر آپریٹر
  3. کمپیوٹر ہارڈ ویئر اسسٹنٹ
  4. آفس ایکویپمنٹ ٹیکنیشن
  5. اسسٹنٹ ٹو نیٹ ورک انجینئر
  6. کمپیوٹر الیکٹرانک ٹیکنیشن
  7. اسسٹنٹ ٹو کمپیوٹر لیب ایڈمنسٹریٹر
  8. سی سی ٹی وی سیکیورٹی مینیجر
  9. ذاتی کمپیوٹر ریپیئر شاپ
  10. ذاتی کاروبا
 

تربیت کا نتیجہ

اپنے مقاصد کو حاصل کریں

:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے

  1. قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
  2. ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔

پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں

روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:

  1. یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
  2. اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
  3. یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
  4. تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
  5. صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں

صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں

دورانیہ

3 مہینے

تعلیمی معیار

Matric

نصاب کا ماخذ

TEVTA

سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا نام

PBTE

زبان

انگریزی، اردو

کامیابی کی کہانی.

ہماری اگلی کامیابی کی کہانی بنیں.

آپ کی خوابیدہ ملازمت صرف ایک تربیتی کورس دور ہے۔ اپنے انتخاب کو دریافت کریں، ایک ایسا کورس تلاش کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہو، اور اپنی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کے مطابق کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ابھی درخواست دیں۔
اپنی مطلوبہ تربیت تلاش کریں

داخلے کی اہلیت.

کسی خاص اہلیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ابھی اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

1

رجسٹر

آپ کو ایک فارم کو پر کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم تربیت کاروں کو بھیج سکیں۔ وہ درخواست کا جائزہ لیں گے تاکہ آپ اپنا تربیتی پروگرام شروع کرسکیں۔

2

تربیت میں شامل ہوں

یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنی آف جاب لرننگ شروع کریں گے۔ آپ کے لیے ضروری ہوگا اپنی سکلز کے بارے میں بتائیں کہ آپ کس تربیت کار کے ساتھ سائن اپ ہونا چاہیں گے۔

3

اپنی دل پسند جاب حاصل کریں

اس گائیڈ کی ابتدا میں آپ کے لیے کچھ ٹپس ہیں۔ یہ آپ کو ایک اپرینٹس کے طور پر قبول کرنے، اپنا آجر بننے اور آپ کو جاب کی پیشکش کرنے کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

    Class Code Start Date Duration TSP Name District Address
    Scroll To Top