جائزہ
ٹائل فکسر حسب ضرورت مختلف طریقوں سے ٹائل فکس کرنے، سلوپ بنانےاور ٹائل کو کاٹنے میں خصوصی مہارت حاصل کرتا ہے
آپ کیا سیکھیں گے؟
اس کورس کے دوران آپ پڑھنا اور ڈرائنگ کو آسان الفاظ میں بیان کرنا، بنیادی ارتھمیٹک، معمولی نوعیت کے حساب کتاب کے لئے کلولیٹر کا استعمال اور بنیادی جیو میٹریکل شکلوں اور ان کے مابین فرق سے متعلق سیکھیں گے۔ اس کے علاوہ اس کورس میں آپ کو عمارات کے مختلف حصوں کو بیان کرنا، ان کی تعمیر کے تسلسل کو سمجھنا ، مختلف قسم کے فرشوں اور باتھ وال ٹائلز کو سمجھنا سیکھیں گے۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کی تکمیل کے ساتھ آپ اس قابل ہوں گے کہ سائیٹ ایریاز میں تمام احتیاطی تدا بیر کو اپنائیں گے۔ عمارات کے کام کی ڈرائنگز کو سمجھ اور سمجھا سکیں گے۔ فلورز کی ڈیمارکیشن کر سکیں گے، سیمنٹ اور ریت کا مواد بنا سکیں گے اور ٹائلیں لگانے کے لئے فرش کے حصوں کی نشاندہی اور تقسیم کر سکیں گے۔ آپ اس قابل بھی ہوں گے کہ ڈھلوانیں بنانے کے لئے پانی کے لیول بنا اور استعمال کر سکیں، حسب ضرورت کسی بھی طریقے سے ٹائل کاٹ سکیں، مختلف کوالٹی کی ٹائلوں کی نشاندہی کر سکیںفرش بنانے کے لئے انڈر لیئر بچھا سکیںاور کچن کائونٹر اور باتھ رومز کے اندر ٹائلیں لگا سکیں۔
ممکنہ آجرین
یہ کورس آپ کے لئے ان صورتوں میں کاروبار کے امکانات روشن کرے گا:
- سول ورک انڈسٹری
- کیمیکل انڈسٹری
- ٹھیکداروں کے ساتھ آر سی سی سٹرکچرز کے لئے ٹائل فکسر کے طور پر کام
- سرکاری اداروں میں عمارات کے لئے ٹائل فکسر کے طور پر کام
- بیرون ملک کنسٹرکشن کمپنیز کے ساتھ بطور ٹائل فکسر کام
- ذاتی ملیتی کام
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں