جائزہ
ریسٹورنٹ منیجر روزانہ کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی ، مہمانوں کاخیرمقدم ، استقبال کرنااور بیٹھانا اور روزانہ کی بنیاد پر ریسٹورنٹ ٹیبلز کو ترتیب دینےکے ماہرہوتے ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے؟
اس کورس میں آپ حفظان صحت اور صفائی ، روزانہ کی سرگرمیوں ، جگہ ، ریسٹورنٹ کی دیکھ بھال ، ریستورنٹ کے سیٹ اپ ، سائیڈ اسٹیشن کی سیٹنگ کے ساتھ ساتھ مہمانوں کوملنے ،خیرمقدم کرنے اور بٹھانے کے بارے میں سیکھیں گے۔ آپ آرڈرٹیکنگ،فوڈ آئٹمز کی فراہمی، مشروبات کی سرونگ،شکایات نمٹانا، اورمینوپلاننگ کے علاوہ دستاویزی کارروائی کے انتظام،ٹریننگ ڈویلپمنٹ پر فوکس، اورریسٹورنٹ کے مختلف شعبوں کے درمیان رابطے اورمالی معاملات سیکھیں گے۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
کورس کی تکمیل کے بعد آپ ریسٹورنٹ کی نگرانی ، ریسٹورنٹ میں خدمات نظر ، منافع کا خیال ، شکایات کو نمٹانے ، انوینٹریوں کا انتظام کرنے کے علاوہ ساتھی عملے کی تربیت اورصلاحتیوں کے فروغ کے قابل بھی ہوجائیں گے ۔
ممکنہ آجر ین
اس کورس کے کامیاب امیدوار فوڈانڈسٹری میں درج ذیل ملازمتیں/ کام کے مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔
- ہوٹل ، کلب ، ریسٹوران ، کیٹرنگ فرمز ، کیفیٹیریاز ، شادی ہال ، کیٹررز اور گھر ، مخصوص فوڈ آؤٹ لیٹس
- اپناذاتی ریسٹورنٹ قائم کرنے کی صلاحیت پیدا ہو گی
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں