جائزہ
- گارمنٹس میں کوالٹی کنٹرولرز معیارکویقینی بنانے کے اصولوں کو لاگو کرنا ، معائنہ ٹیسٹ کی تیاری اور کوالٹی پراسیس کا تجزیہ کرنا سیکھتے ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے؟
اس کورس میں آپ کوالٹی انشورنس کے اصول،کوالٹی کنٹرول کے ٹول(آلات) کا استعمال اور ان عوامل کا انتظام سیکھیں گے۔آپ آڈٹ کے نظام اور طریقہ کار، پیشہ ورانہ مہارت کا فروغ اور قوائد و معیارات کا نفاذبھی سیکھیں گے ۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
کورس کی تکمیل کے بعد،آپ کوالٹی پلان کی تیاری، ڈیزائن ری ویو اور کوالٹی آڈٹس کے علاوہ نقائص کی نشاندہی کے بھی قابل ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ آپ مینوفیکچرنگ انسپکشن ٹیسٹ کی منصوبہ بندی،کوالٹی پراسیس کے تنقیدی جائزہ ، اورلاگت کی موثریت کا تجزیہ اور کوالٹی پراسیس کی کارکردگی کے قابل ہوجائیں گے۔
ممکنہ آجر ین
اس کورس کے کامیاب امیدوار فوڈانڈسٹری میں درج ذیل ملازمتیں/ کام کے مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔
- اونی اور بنائی والے کپٹروں کی فیکٹریاں
- کاٹج انڈسٹری
- گارمنٹس فیکٹری
- ٹیکسٹائل سیٹ اپ
- ذاتی کاروبار
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں