جائزہ
تجارتی باورچی خانے میں مہمان نوازی کے باورچی کام کرنے اور مختلف کھانوں سے پکوانوں کی مزیدار قسم تیار کرنے میں ماہر ہوتے ہیں
آپ کیا سیکھیں گے ؟
یہ کورس تربیت حاصل کرنے والے افراد کو پاکستان میں اس کیریئر کے آغاز کے لیے علم ، مہارت اور سمجھ بوجھ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ کورس مخصوص مسائل جیسے قومی ، علاقائی اور مقامی ثقافتوں ، ملک کے اندر افرادی قوت کی دستیابی ، اور ان کے مہمانوں کی ضروریات اور توقعات کو پورا کرنے اور اس سے بھی بڑھ کر خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ تربیت حاصل کرنے والے افراد اعلیٰ ترین آرڈر کے لئے حفظان صحت کے معیار پرعمل کرتے ہوئے منفرد اور شاندار ترکیبیں تیار کرنا سیکھیں گے۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
کورس کے اختتام پر آپ بنیادی خوراک کی تیاری اور کھانا پکانے کے عمل اور باورچی خانے میں کام کی مہارت حاصل کر سکیں گے ، فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت کے قواعد کو لاگو کریں گے ، پوری شفٹ میں پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھیں گے ، غذائیت ، معاشی اور ماحولیاتی ضروریات سے آگاہ رہیں گے، سبزیوں کو کاٹیں اور پکائیں گے، گوشت ، مرغی اور مچھلی کی ڈش پکائیں اور سادی سلاد اور پھلوں کی ، پاستا ، چاول ، انڈے اور انڈے کے پکوان ، اناج اور دالیں ، سوپ اور سٹاکس ، روٹی اور آٹا کی مصنوعات ، گرم اور ٹھنڈے سینڈوچ ڈشز تیارکریں گے، کچن کے سامان کو صاف اور کھانا پکانے کے برتن تیار کریں گے ۔ اور مہمان نوازی کے شعبے میں نئے کاروباری مواقع تلاش کریں گے ۔
ممکنہ آجر ین
باورچی ہوٹلوں ، کلبوں ، ریستورانوں ، کیٹرنگ فرموں ، کیفیٹیریاز ، شادی ہالوں ، کیٹررز ، اداروں ، گھروں ، خاص کھانے کی دکانوں اور الگ تھلگ کیمپوں میں کام کرتے ہیں۔ اس شعبے میں اپنی دکان قائم کرکے خود روزگار بھی ممکن ہے او رباورچیوں کے لیے کچھ نوکریاں موسمی اور/یا جز وقتی بھی ہوتی ہیں. تجربہ کار باورچی ایک ہی آجر کے ساتھ ترقیوں کے ذریعے یا دوسرے آجروں کے پاس مزید بہتر کام پرجا سکتے ہیں
وہ بن سکتے ہیں:
- شیف
- شیف ڈی پارٹی۔
- سوس شیف۔
- ایگزیکٹو شیف
- ضیافت کے منتظمین
- کیٹررز۔
- فوڈ سروس ایڈمنسٹریٹر اور کوآرڈینیٹر۔
- ہوٹل منیجر۔
- جنرل منیجر
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں