گرافک ڈیزائن سپیشلائزیشن - PSDF

آئی ٹی اور سافٹ ویئر

گرافک ڈیزائن سپیشلائزیشن

جائزہ

گرافک ڈیزائن کا ہمارے ہر طرف چرچا ہے۔ سکرین اور پرنٹ دونوں میں اس کی بے شمار شکلیں۔ یہ چار کورسز پر مشتمل سیکوئنس طالبعلموں کو جدید گرافک ڈیزائن کے بنیادی اصولوں؛ پراسیس، تاریخی تناظر اور امیج بنانے اور ٹائپوگرافی کے ذریعے کمیونیکیشن سے متعارف کراتا ہے۔ یہ سیکوئنس اس کیپ سٹون پراجیکٹ پر اختتام پذیر ہوتا ہے جو آپ کو سیکھی جانے والی سکلز کو استعمال کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس کا حتمی نتیجہ ایک پراجیکٹ کی صورت میں ہوگا جو پیشہ ورانہ پورٹ فولیو میں شامل ہونے کے قابل ہوگا۔

اس سپیشلائزیشن کا مقصد سیکھنے والوں کو گرافک ڈیزائن کے شعبے میں "تخلیق کرنے اور ابلاغ” کے لیے قابل منتقلی رسمی اور تصوراتی ٹولز سے لیس کرنا ہے۔ یہ سکل سیٹ سیکھنے والوں کو اس شعبے میں رسمی سٹڈیز سے بھی لیس کرے گا یا انٹرفیس ڈیزائن، موشن گرافکس اور ایڈیٹوریل ڈیزائن میں مزید کام کے لیے نقطہ آغاز کے طور پر کام آتی ہے۔

آپ کیا سیکھیں گے:

-گرافک ڈیزائننگ کے لیے درکار بنیادی سکلز

-امیج میکنگ اور ٹائپو گرافی کے ذریعے ابلاغ

-دیگر سکلز جن کی آپ کو انٹرفیس ڈیزائن، موشن گرافکس اور ایڈیٹوریل ڈیزائن میں کام کے سلسلے میں جاننا ضروری ہوگا۔

-ایک کیپ سٹون پراجیکٹ جو آپ کے پیشہ ورانہ پورٹ فولیو کو معتبر بنا دے گا

گاسکلز جو آپ سیکھیں گے:

-ویوژل کمیونیکیشن

-برانڈنگ کمیونیکیشن

-گرافک ڈیزائن

-آرٹ ہسٹری

-ٹائپوگرافی

-تخلیقیقت

-گرافکس

-ڈیزائن تھیوری

-ایڈوب السٹریٹر

-ہسٹری

-ایڈوب ان ڈیزائن

ماڈیولز بریک ڈاؤن

گرافک ڈیزائننگ کی مبادیات

ہفتہ
1

گرافک ڈیزائن ہمارے طرف موجود ہے الفاظ اور تصویروں کی صورت میں۔ گرافک ڈیزائن کے تعمیراتی پتھر وہ عناصر ہیں جو ڈیجیٹل دنیا اور پرنٹ کی دنیا دونوں میں مواد کی بھاری مقدار کی موجودگی کا باعث ہیں۔ جیسے جیسے گرافک ڈیزائن ہماری زندگیوں میں جلوہ افروز ہوتے جاتے ہیں ویسے ہی گرافک ڈیزائننگ ایک پریکٹس کے طور پر ہمارے کلچر میں زیادہ سے زیادہ اہمیت حاصل کرتی چلی جارہی ہے۔

اس آن لائن پلیٹ فارم کی خاطر ہم نے اپنی تحقیق میں کچھ سٹرکچرز کا اطلاق کیا ہے تاہم تصویر سازی کا بہت بڑا حصہ ڈھیلا ڈھالا اور غیر تعمیر شدہ ہوتا ہے۔ اگر ہمیں اس کورس میں ضرور ہی کوئی اصول اپنانا ہو تو وہ صرف یہ ہے: آپ صرف ویڈیوز دیکھ کر گرافک ڈیزائنر نہیں بن سکتے ہیں یا محض اپنے تصورات میں کوئی ڈیزائن نہیں بنا سکتے ہیں۔ لہٰذا یہاں پر فوکس "بنانے” پر ہے اور آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ اس کورس کے اندر آپ اس سرگرمی میں اپنا بہترین وقت اور دماغی توانائی صرف کریں۔ خصوصی طور پر آپ گرافک ڈیزائن کے لیے امیج تخلیق کرنے کے سلسلے میں بہت سے میٹریل اور تیکنیکوں کے ساتھ تجربات کریں گے، کام کے بارے میں بات کرنے اور اسے عملی صورت دینے کے حوالے سے اپنی بصری لفظیات کو وسعت دیں گے تاکہ آپ کے اور دوسروں کے کام کو زیر بحث لایا جاسکے۔ آپ سیکھیں گے کہ کمپوزیشنز کو تخلیق کرنے کے لیے کیسے امیج کو بنایا، اس میں رد و بدل کیا جاتا اور ترتیب دیا جاتا ہے اور آخر کار اسے کیسے تصاویر پر مشتمل کتاب کی ڈیزائننگ اور پروڈکشن میں ڈھالا جاتا ہے۔ اس کورس کا پہلا نصف حصہ اپنی بصری صورت گری کو وسعت دینے کے لیے تصویر سازی کے تجربات اور جانکاری کے مواقع پر مشتمل ہے۔ آپ ایسے فن پارے تخلیق کریں گے جن میں ابلاغ، فکری گہرائی ہو تاکہ کسی میڈیا میں تحرک پیدا کیا جائے، اس میں تجربہ کیا جائے، ریکارڈ اور وضاحت کی جائے یا اسے آزمایا جائے۔ دوسرے پندرہ روزہ عرصے میں آپ تصاویر میں دانستہ اور ارادتاً جکسٹاپوزیشن، کمپوزیشن اور تناظر جیسے شعوری عوامل کے ذریعے معنویت اور ابلاغ کو پیدا کرتے ہیں۔ اپنے امیجز کے ساتھ پیج سپیرڈز کو کمپوز کرنے کے ذریعے چیزوں کو یکجا کرنے کے لیے ہم بہت سی اپروچز کو بنانے اور بڑھانے پر غور کریں گے۔ چونکہ سیاق و سباق کے بغیر کوئی چیز وجود نہیں رکھتی اس لیے ہم دیکھتے ہیں کہ تصویر کے مفہوم، معنی اور ساخت کے عناصر اور "بصری تضادات” کے ذریعے پیدا ہونے والی ایسوسی ایشنز کو سوچے سمجھنے انداز میں ڈرائیو کرتے ہیں۔ بالآخر ہم آپ کے تخلیق کردہ امیجز کو لیں گے اور ان کی مدد سے ایک کتاب بنائیں گے۔ آپ کی اسائنمنٹس (اور تجربات) کے نتائج کسی ایسی چیز کو پیدا کرسکتے ہیں جو اب یا مستقبل میں مکمل طور پر نامعلوم چیز پیدا کرسکتے ہیں ۔ اور یہی ہمارا مقصد ہے۔

ٹائپو گرافی کا تعارف

ہفتہ
2

ٹائپو گرافی زبان کی بصوری شکل کے ساتھ کھیلنے کا نام ہے تاکہ اس کی معنویت میں اضافہ کیا جائے اور اس پر گرفت حاصل کی جائے۔ یہ گرافک ڈیزائنر کے لیے یہ ہنرمندی اور علم کا انتہائی ضروری علاقہ ہے۔ ٹائپو گرافی 500 برسوں سے جدید ڈیزائن کا غالب ترین حصہ چلی آ رہی ہے۔ یہ اپنے قواعد، روایات اور اصطلاحات کے لحاظ سے بہت باثروت ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ اختراع اور اظہار کے لیے ایک دلچسپ چیز بھی ہے۔

اس انتہائی اہم تعارفی کورس میں ہم تحریری شکل کی خصوصیات کا مطالعہ کریں گے اور ان کا احاطہ کریں گے۔ ہم ٹائپ کے انتخاب اور انہیں جوڑنے کے حوالے سے درپیش حقیقت پسندانہ مسائل پر غور کریں گے۔ ہم جانے پہچانے ٹائپ فیسز کی تاریخی، ثقافتی اور جمالیاتی تاریخ میں بھی جھانکیں گے۔ہم ٹائپ کی سیٹنگ کے سلسلے میں آزمائی ہوئی روایات اور بہترین عملی صورتوں پر بھی بحث کریں گے جو درجہ بندی اور زمانی تقاضوں کے اصولوں کے تحت ہوتی ہیں۔ہم ٹائپ کی اظہاری اور معنویت میں اضافی کرتی ہوئی طاقت کو بھی جانیں گے۔ معلوماتی لیکچرز تین ہم مرتبہ اسائنمنٹس کی سیریز کے ذریعے مکمل کیا جائے گا جن کا ایک بڑے ٹائپو گرافی پر مشتمل پوسٹر کو ڈیزائن کرنے کے موقع پر اختتام ہوگا۔ براہ مہربانی نوٹ کریں کہ یہ کوئی سافٹ وئیر کورس نہیں ہے بلکہ اسے ایڈوب ان ڈیزائ یا دیگر پیج لے آؤٹ سافٹ وئیر کا عملی علم تصور کیا جائے گا۔ آپ کو کمپیوٹر اور ان ڈیزائن جیسے پیج لے آؤٹ سافٹ وئیر تک رسائی کی ضرورت ہوگی تاکہ آپ اسائنمنٹس کو مکمل کرسکیں۔

تصویر سازی(image making) کا تعارف

ہفتہ
3

یہ کورس تجربہ کار افراد اور تصویر سازی میں نئے آنے والے طالبعلموں کے لیے ہے۔ تصویر سازی (امیج میکنگ) گرافک ڈیزائن کا ایک دلچسپ اور دل کو چھونے والا حصہ ہے جو مشق اور پراسیس کے نتیجے میں ظہور میں آتا ہے۔ بے خوف ہوکر تجربات کرنا، آئیڈیاز کا اظہار اور شیئرنگ کرنا اور علم سے بھرپور اور تعمیری ان پٹ دینا اور لینا اس میں شامل ہیں۔

یہ کورس تجربہ کار افراد اور تصویر سازی میں نئے آنے والے طالبعلموں کے لیے ہے۔ تصویر سازی (امیج میکنگ) گرافک ڈیزائن کا ایک دلچسپ اور دل کو چھونے والا حصہ ہے جو مشق اور پراسیس کے نتیجے میں ظہور میں آتا ہے۔ بے خوف ہوکر تجربات کرنا، آئیڈیاز کا اظہار اور شیئرنگ کرنا اور علم سے بھرپور اور تعمیری ان پٹ دینا اور لینا اس میں شامل ہیں۔ اس آن لائن پلیٹ فارم کی خاطر ہم نے اپنی تحقیق میں کچھ سٹرکچرز کا اطلاق کیا ہے تاہم تصویر سازی کا بہت بڑا حصہ ڈھیلا ڈھالا اور غیر تعمیر شدہ ہوتا ہے۔ اگر ہمیں اس کورس میں ضرور ہی کوئی اصول اپنانا ہو تو وہ صرف یہ ہے: آپ صرف ویڈیوز دیکھ کر گرافک ڈیزائنر نہیں بن سکتے ہیں یا محض اپنے تصورات میں کوئی ڈیزائن نہیں بنا سکتے ہیں۔ لہٰذا یہاں پر فوکس "بنانے” پر ہے اور آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ اس کورس کے اندر آپ اس سرگرمی میں اپنا بہترین وقت اور دماغی توانائی صرف کریں۔ خصوصی طور پر آپ گرافک ڈیزائن کے لیے امیج تخلیق کرنے کے سلسلے میں بہت سے میٹریل اور تیکنیکوں کے ساتھ تجربات کریں گے، کام کے بارے میں بات کرنے اور اسے عملی صورت دینے کے حوالے سے اپنی بصری لفظیات کو وسعت دیں گے تاکہ آپ کے اور دوسروں کے کام کو زیر بحث لایا جاسکے۔ آپ سیکھیں گے کہ کمپوزیشنز کو تخلیق کرنے کے لیے کیسے امیج کو بنایا، اس میں رد و بدل کیا جاتا اور ترتیب دیا جاتا ہے اور آخر کار اسے کیسے تصاویر پر مشتمل کتاب کی ڈیزائننگ اور پروڈکشن میں ڈھالا جاتا ہے۔ اس کورس کا پہلا نصف حصہ اپنی بصری صورت گری کو وسعت دینے کے لیے تصویر سازی کے تجربات اور جانکاری کے مواقع پر مشتمل ہے۔ آپ ایسے فن پارے تخلیق کریں گے جن میں ابلاغ، فکری گہرائی ہو تاکہ کسی میڈیا میں تحرک پیدا کیا جائے، اس میں تجربہ کیا جائے، ریکارڈ اور وضاحت کی جائے یا اسے آزمایا جائے۔ دوسرے پندرہ روزہ عرصے میں آپ تصاویر میں دانستہ اور ارادتاً جکسٹاپوزیشن، کمپوزیشن اور تناظر جیسے شعوری عوامل کے ذریعے معنویت اور ابلاغ کو پیدا کرتے ہیں۔ اپنے امیجز کے ساتھ پیج سپیرڈز کو کمپوز کرنے کے ذریعے چیزوں کو یکجا کرنے کے لیے ہم بہت سی اپروچز کو بنانے اور بڑھانے پر غور کریں گے۔ چونکہ سیاق و سباق کے بغیر کوئی چیز وجود نہیں رکھتی اس لیے ہم دیکھتے ہیں کہ تصویر کے مفہوم، معنی اور ساخت کے عناصر اور "بصری تضادات” کے ذریعے پیدا ہونے والی ایسوسی ایشنز کو سوچے سمجھنے انداز میں ڈرائیو کرتے ہیں۔ بالآخر ہم آپ کے تخلیق کردہ امیجز کو لیں گے اور ان کی مدد سے ایک کتاب بنائیں گے۔ آپ کی اسائنمنٹس (اور تجربات) کے نتائج کسی ایسی چیز کو پیدا کرسکتے ہیں جو اب یا مستقبل میں مکمل طور پر نامعلوم چیز پیدا کرسکتے ہیں ۔ اور یہی ہمارا مقصد ہے۔

گرافک ڈیزائن کی تاریخ میں سے آئیڈیاز

ہفتہ
4

یہ مربوط سروے کورس ڈیزائن کی تاریخ میں سے چار کلیدی ادوار یا موضوعات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ہم مل کر ایک جانی پہچانی مشق کے طور پر ڈیزائن کے ظہور کا سراغ لگائیں گے۔ ہم دیکھیں گے کہ چیزیں اس طرح کیوں دکھائی دیتی ہیں جیسی کہ وہ ہیں اور کیسے ڈیزائنر اپنے کام میں ڈیزائن کے مخصوص مسائل تک پہنچتے تھے۔

ہر ہفتے ایک مختصر کوئز تصورات کے بارے میں آپ کے علم کو جانچنے کا کام کرے گی اور ایک مختصر فکری اسائنمنٹ آپ کو ان سوالات کا تجزیہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی جو آج ڈیزائنر حضرات خود سے پوچھتے ہیں۔ یہ ان ابھرتے ہوئے ڈیزائنر کے لیے ایک لازمی کورس ہے جو اس شعبے میں داخل ہورہے ہیں یا ان طالبعلموں کے لیے ہے جو ویوژل کلچر اور تجزئیے کے بارے میں زیادہ جانکاری حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے سے تجربہ درکار نہیں ہے۔

نئے برانڈز کو برانڈ بنانا

ہفتہ
5

یہ کورس گرافک ڈیزائن سپیشلائزیشن کا مجموعہ ہے اور آپ کو اپنے علم اور سکلز کو ایک سنگل پراجیکٹ کے اندر سمونے کا موقع فراہم کرتا ہے: ایک برانڈ کی تشکیل کی رہنمائی اس کمپنی کے لیے جو آپ ایجاد کریں گے۔

یہ کورس آپ کو خیال سے عمل اور پیش کاری تک ڈیزائن کے تمام تر عمل سے گزارتا ہے۔ گائیڈ کے وسیلے سے آپ ایک مفروضہ سٹارٹ اپ کمپنی کو بنا رہے ہوں گے اور اسے ایک بصری شناخت دے رہے ہوں گے اور اس بصری شناخت کو کئی طرح کی شکلوں میں استعمال کررہے ہوں گے۔ آپ اپنی کمپنی کی بصری نمائش کے لیےایک لوگو ٹائپ اور اس سے متعلقہ گرافک کے نمونوں کو بھی بنائیں گے اور اس ڈیزائن کا بہت سی مختلف ایپلی کیشنز پر اطلاق کرنا پڑے گا تاکہ آپ جان سکیں کہ عملی طور پر یہ کیسا دکھائی دیتا ہے۔ صرف وہ سیکھنے والے جو سپیشلائزیشن کے پچھلے چار کورسز میں سرٹیفکیٹ حاصل کرچکے ہیں کیپ سٹون لینے کے اہل ہوں گے۔

ٹریننگ کی قسم

آن لائن

زبان

انگریزی

ادائیگی کیسے کی جائے.

داخلے کا طریقہ کار.

1

رجسٹر

مطلوبہ معلومات پر کریں۔

2

OTP حاصل کریں

ایک منفرد ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) آپ کے فراہم کردہ موبائل نمبر کو بھیجا جائے گا۔

3

ادائیگی کا لنک حاصل کریں۔

OTP کی تصدیق کے بعد، فراہم کردہ ای میل اور موبائل نمبر پر ادائیگی کا لنک بھیجا جائے گا۔

4

ادا کریں

بس کورس کی رقم ادا کریں اور امکانات کو کھولنا شروع کریں۔

Scroll To Top