یونیٹی 2020 سپیشلائزیشن کے ساتھ گیم ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ - PSDF

آئی ٹی اور سافٹ ویئر

یونیٹی 2020 سپیشلائزیشن کے ساتھ گیم ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ

جائزہ

یہ سپیشلائزیشن یونٹی تھری ڈی گیم انجن کی مدد سے ویڈیو گیم پروڈکشن کے نظری اور عملی بنیادی اصولوں کا احاطہ کرتی ہے۔ اسے مشی گن یونیورسٹی کے اساتذہ پڑھاتے ہیں جن کا گیمز بنانے اور گیم پروڈکشن کو پڑھانے کا پچاس سال سے زیادہ تجربہ ہے۔ مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی شمالی امریکہ میں گیم ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ کے چند اعلیٰ ترین پروگرام پیش کرتی ہے۔

اس سپیشلائزیشن میں آپ گیم بنانے کے تصورات اور ان کی پروٹو ٹائپ کو سیکھیں گے۔ آپ کے پاس تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار اور حسب منشا گیم میں تبدیلی لانے کی آزادی بھی ہوگی۔ آپ کاروباری تحفظات جیسے لائسنسنگ اور مارکیٹنگ کے بارے میں بھی جانیں گے۔ نتیجے کے طور پر آپ صنعتی رولز کے لیے بھی کافی حد تک تیار ہوں گے جیسے گیم پلے ڈیزائنر، لیول ڈیزائنر، ٹیکنیکل ڈیزائنر، ٹیکنیکل آرٹسٹ، پروگرامر اور پروڈیوسر۔ اس سپیشلائزئشن کے قابل قدر شراکت دار کنگریگیٹ ہیں جو ایک آن لائن گیم پورٹل ہے۔ یہ آپ کو اپنے کیپ سٹون پراجیکٹس کی ڈسٹری بیوشن کے لیے ایک ذریعہ فراہم کرے گا۔

اس سپیشلائزیشن میں آپ یونٹی 3D ایڈیٹرکا استعمال کرتے ہوئے، گیم ایسٹ پائپ لائن کو سمجھتے ہوئے، موثر گیم لیولز ڈیزائن کرتے ہوئے،C# پرگرامنگ کرتے اورگیمز کو بناتے اور ڈپلائے کرتے ہوئے چار یونٹی تھری ڈی گیم پراجیکٹس بنائیں گے۔ فائنل کیپ سٹون پراجیکٹ میں آپ کے پاس ڈیزائنرز اور ڈویلپرز کے ساتھ رابطے کرنے اور مارکیٹ کے لیے تیار اوریجنل گیم بنانے کے مواقع ہوں گے۔

سکلز جو آپ حاصل کریں گے

-ویڈیو گیم ڈویلپمنٹ

-ویڈیو گیم ڈیزائن

-یونٹی (یوزر انٹرفیس)

-گیم ڈیزائن

-سی شارپ (C#) (پروگرامنگ لینگوئج)

-گیم ڈیزائن ڈاکومینٹ

-مارکیٹنگ کمیونیکیشن

-پراڈکٹ ڈویلپمنٹ

-پلاننگ

-نیو پراڈکٹ ڈویلپمنٹ

-ہسٹری

-انٹرپریونرشپ

ماڈویل بریک ڈاؤن

گیم ڈویلپمنٹ کا تعارف

ہفتہ
1

اگر آپ گیمز سے محبت کرتے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ کیسے انہیں بنایا جائے تو یہ کورس آپ کو راہ پر ڈال دے گا۔گیم بنانا ایک تخلیقی اور ٹیکنیکل آرٹ فارم ہے۔ اس کورس میں آپ گیم ڈویلپمنٹ کے ٹولز اور کاموں سے جانکاری حاصل کریں گے۔آپ انڈسٹری سٹینڈرڈ گیم ڈویلپمنٹ ٹولر کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ویڈیو گیمز بنانا شروع ہوجائیں گے۔ان ٹولز میں یونٹی 3D گیم انجن اور C# شامل ہیں۔ اس کورس کے اختتام تک آپ تین ہینڈز آن پراجیکٹ مکمل کرچکے ہوں گے اور گیم ڈویلپمنٹ کی مختلف تیکنیکوں کو اپنی ذاتی ابتدائی نوعیت کی گیمز کو بنانے کے قابل ہوچکے ہوں گے۔ یہ کورس ان افراد کے لیے ہے جو گیم ڈیزائنر، گیم آرٹسٹ یا گیم پروگرامر بننے کے خواہش مند ہیں۔

گیم ڈیزائن کے اصول

ہفتہ
2

آپ کو گیم کے بارے میں کافی حد تک علم ہوچکا ہے۔ اس خیال کو حقیقت میں بدلنا محض ٹولز کو جان لینے پر منحصر نہیں ہے۔ اس کورس میں آپ ڈیزائن ڈاکومینٹیشن کے ذریعے گیم کنسپٹ، پروٹو ٹائپنگ اور ٹیسٹنگ سے آگے بڑھتے ہوئے عملی مشق کریں گے۔ گیم ڈیزائن کے مجموعی عمل کے اندر بہت سے عناصر کارفرما ہوتے ہیں۔ یہ آئیڈیا جنریشن، کہانی، کردار اور گیم کی دنیا تخلیق کرنے جیسے موضوعات سے گیم مکینکس اور لیول ڈیزائن اور یوزر ایکسپیرئینس ڈیزائن پر مشتمل ہیں۔ آپ ڈیزائننگ کے عمل کی گہرائی میں اتریں گے تاکہ اپنے صارفین کے لیے بامعنی تجربات کی کوشش کرسکیں۔ اس کورس کے اختتام تک سیکھنے والے گیم کا ہائی کنسپٹ ڈاکومینٹ، ایک صفحے کا بلیو پرنٹ، ایک فزیکل پروٹوٹائپ، پچ اور مددگار ڈیزائن ڈاکومینٹیشن بنا لیا ہوگا تاکہ آپ کے دماغ میں موجود خیال ایک جاندار ڈیزائن کی صورت اختیار کرلے جو استعمال کے لیے تیار ہو۔

بزنس آف گیمز اینڈ انٹرپریونرشپ

ہفتہ
3

بہرحال یہ طے شدہ حقیقت ہے کہ آرٹ اور انٹرٹینمنٹ کی ایک شکل کے طور پر گیم کا تعلق کاروبار سے ہے۔ چاہے آپ ایک گیم سٹوڈیو میں کام کرنا چاہتے ہوں، کاروبار کا آغاز کرنا چاہتے ہوں یا گیم کو ایک مشغلے کے طور پر اپنانا چاہتے ہوں ویڈیو گیم انڈسٹری کے طقت ور منظر نامے کی جانکاری حاصل کرنا اپنا مقام بنانے کی بنیادی شرط ہے۔ یہ کورس آپ کو گیم پروڈکشن، پراجیکٹ مینجمنٹ، ٹیم ورک سکلز سے متعارف کرائے گا اور اس کا تعارف بھی کرائے گا کہ آپ کیسے دنیا کی وسیع ترین مارکیٹ میں خود کو اور اپنے گیم آئیڈیاز کو منوا سکتے ہیں۔ اس کورس کے اختتام تک آپ ایک متاثر کن گیم ورک پورٹ فولیو کی تشکیل کرنے کے قابل ہوچکے ہوں گے تاکہ آپ کا نوٹس لیا جائے اور/یا اپنی گیم کو مارکیٹ میں لانے کے لیے ایک موثر بزنس پلان کی تشکیل کرنے کے بھی قابل ہوچکے ہوں گے۔

جدید پلیٹ فارمز کے لیے گیم ڈویلپمنٹ

ہفتہ
4

ایک ڈیوائس یا پلیٹ فارم جس کے لیے گیم کو ڈویلپ کیا جاتا ہے اور جس پر گیم کو کھیلا جاتا ہے گیم ڈویلپمنٹ کے عمل پر بہت شدت کے ساتھ اثر انداز ہوتا ہے۔ اس ہینڈز آن کورس میں آپ جانیں گے کہ کیسے آپ مختلف طرح کے جدید پلیٹ فارموں کے لیے گیم ڈویلپ کرتے ہیں جن میں ویب، ونڈوز، میک، او ایس ایکس، آئی او ایس اور انڈرائیڈ شامل ہیں۔جب ایک مکمل گیم بنانی ہو تو آپ یونٹی گیم انجن میں انٹرمیڈیٹ یا اوسط درجے کی اور ایڈوانس گیم ڈویلپمنٹ تیکنیکوں کو سیکھیں گے۔اس کورس کے اختتام تک آپ سمجھ جائیں گے کہ کیسے ایک پیکج کو بنایا اور بہتر کیا جائے اور مختلف گیم پلیٹ فارموں پر اپنی گیم کو ڈسٹری بیوشن کے لیے تیار کرسکتے ہیں۔ 2D پلیٹ فارم کے لیے گیم بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی جو کئی اقسام کے ان پٹ کو سپورٹ کریں (کی بورڈ/ماؤس، کنٹرولر اور ٹچ)، آوٹ پٹ کی مختلف شکلوں میں کام کریں (سکرین سائز، سکرین ریزولیوشن، ساؤنڈ) اور مختلف کمپیوٹر کی ڈیوائسز پر اچھی طرح سے کام کریں۔

گیم ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ کیپ سٹون

ہفتہ
5

گیم ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ کیپ سٹون میں آپ عمل درآمد کے ذریعے ایک ابتدائی تصور سے اوریجنل گیم تخلیق کریں گے۔ اور پھر اسے دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ مزید یہ کہ آپ کے پاس اپنے گیم آئیڈیاز کو اپنے ساتھیوں کے سامنے پیش کرنے کا موقع ہوگا اور سب سے بہتر یہ کہ آپ کے پاس گیم کی صنعت کے پیشہ ور افراد سے فیڈ بیک حاصل کرنے کا موقع بھی دستیاب ہوگا۔ کیپ سٹون کا تجربہ آپ کو اپنی سکلز کو مزید آگے بڑھانے اور ایک گیم ڈویلپر کے طور پر اپنی نئی سیکھی ہوئی سکلز کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ گیم سٹون رائٹ گیمز، ڈیپ سلور وولیشن، آئرن گیلیکسی، ریڈئینٹ انٹرٹینمنٹ، گڈ گیمز سٹوڈیو، سٹارڈاک، گری، ہارٹ شیپڈ گیمز، کنگریگیٹ وغیرہ سے منسلک گیم انڈسٹری کے پروفیشنلز کی گیسٹ ٹاک پر بھی مشتمل ہے۔

ٹریننگ کی قسم

آن لائن

زبان

انگریزی

ادائیگی کیسے کی جائے.

داخلے کا طریقہ کار.

1

رجسٹر

مطلوبہ معلومات پر کریں۔

2

OTP حاصل کریں

ایک منفرد ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) آپ کے فراہم کردہ موبائل نمبر کو بھیجا جائے گا۔

3

ادائیگی کا لنک حاصل کریں۔

OTP کی تصدیق کے بعد، فراہم کردہ ای میل اور موبائل نمبر پر ادائیگی کا لنک بھیجا جائے گا۔

4

ادا کریں

بس کورس کی رقم ادا کریں اور امکانات کو کھولنا شروع کریں۔

Scroll To Top