ڈیجیٹل امیجز اینڈ ویڈیو پراسیسنگ کے بنیادی اصول - PSDF

ڈیجیٹل مارکیٹنگ

ڈیجیٹل امیجز اینڈ ویڈیو پراسیسنگ کے بنیادی اصول

جائزہ

اس کلاس میں آپ تصویروں اور ویڈیوز کو پراسیس کرنے کے لیے بنیادی اصول اور ٹولز کے بارے میں سیکھیں گے اور یہ کہ کیسے کمرشل اور سائنسی دلچسپی کے حامل مخصوص مسائل کو حل کرنے کے لیے کیسے انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔

آجکل ڈیجیٹل تصویریں اور امیجززندگی کے ہر شعبے میں عام ہیں اور ہزاروں سائنسی ( جیسے کہ فلکیاتی، بائیو میڈیکل)، صارفی، صنعتی اور فنکارانہ ایپلی کیشنز موجود ہیں۔ مزید یہ کہ یہ الیکٹرومیگنیٹک سپیکٹرم کی بہت وسیع رینج میں آتی ہیں ۔ بصری روشنی اور انفرا ریڈ سے گاما ریز اور اس سے اوپر تک۔ تصویر اور ویڈیو کے سگنلز کو پراسیس کرنے کی صلاحی غیر معمولی اہمیت کی حامل سکل ہے جس میں مہارت حاصل کرنا انجینئرنگ/سائنس کے طالبعلموں، سافٹ وئیر ڈویلپروں اور سائنسدانوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ڈیجیٹل تصویر اور ویڈیو پراسیسنگ نے اس ملٹی میڈیا ٹیکنالوجی کے انقلاب کو ممکن بنایا ہے جس کا ہم اپنی روزمرہ زندگی میں مشاہدہ کرتے ہیں۔ امیج اور ویڈیو پراسیسنگ کی چند اہم مثالوں میں شامل ہیں امیجز لیتے وقت امیجز کی خرابی کو دور کرنا (مثلاً کسی تیز رفتار کار کی تصویر میں سے دھندلاپن دور کرنا)، اور تصویروں اور ویڈیوز کی سستی سٹوریج اور درست منتقلی کے لیے کمپریشن اور ٹرانسمیشن (اگر آپ آن لائن ویڈیوز کو دیکھیں یا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ سے تصویریں شیئر کریں تو آپ اسے روزانہ استعمال کرتے ہیں)۔

یہ کورس امیجز اور ویڈیو پراسیسنگ کے بنیادی اصولوں پر مشتمل ہوگا۔ہم فضائی، ارضی و فضائی اور فریکوئنسی کی ڈومینز کے اندر دو سے تین جہتی سگلنز کے طور پر امیجز اور ویڈیوز کو بیان اور تجزیہ کرنے کے لیے ریاضتیاتی فریم ورک مہیا کریں گے۔ ہم ایک ریاضیاتی فریم ورک مہیا کریں گے تاکہ زمانی، زمانی و مکانی اور فریکوئنیسی کی ڈومینز میں دو اور سہ جہتی سگنلز کے طور پر امیجز اور ویڈیوز پراسیسنگ کو بیان اور ان کا تجزیہ کیا جاسکے۔ اس کلاس میں آپ نہ صرف بنیادی پراسیسنگ کے امور بشمول امیج/ویڈیو کی اینہانسمنٹ، ریکوری اور کمپریشن کے پیچھے موجود تھیوری کے بارے میں سیکھیں گے بلکہ آپ یہ بھی سیکھیں گے کہ جدید تیرین تیکنیکوں اور ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے پراسیسنگ کے اہم ترین کاموں کو عملی طور پر کیسے سرانجام دیا جائے۔ ہم ان ٹولز کی وسیع تر اقسام کو متعارف کرائیں گے اور انہیں استعمال کریں گے جو آپٹیمائزیشن ٹول باکسز سے شماریاتی تیکنیکوں تک ہوں گے۔ جدید امیج اور ویڈیو پراسیسنگ میں سپارسٹی کے خصوصی کردار پر زور بھی دیا جائے گا۔ بہرصورت مخصوص ایپلی کیشن ڈومین سے متعلقہ تصویریں اور ویڈیوز کو استعمال کیا جائے گا۔

سکلز جو آپ حاصل کریں گے:

-امیج پراسیسنگ

-ڈیٹا کمپریشن

-میٹ لیب

ماڈیول بریک ڈاؤن

امیجز اینڈ ویڈیو پراسیسنگ کا تعارف

ہفتہ
1

اس ماڈیول میں ہم تصویروں اور ویڈیوز کو ایک دو جہتی (2D) اور سہ جہتی (3D)سگنلز کے طور پر دیکھتے ہیں اور ان کی اینالوگی/ڈیجیٹل ڈائیکوٹمی (dichotomy) کو زیر بحث لاتے ہیں۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ کیسے کسی تصویر کی خصوصیات کا برقی مقناطیسی سپیکٹرم پر ہونے کا انحصار ہوتا ہے اور کیسے اس علم کو متعدد ایپلی کیشنز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مدت تکمیل 2 گھنٹے

سگنلز اور سسٹمز

ہفتہ
2

اس ماڈیول میں دو جہتی سگنلز اور سسٹمز کے بنیادی اصولوں کو متعارف کراتے ہیں۔ موضوعات میں پیچیدہ ایکسپو نینشنل سگنلز(exponential signals)، لینیر سپیس انویرینٹ سسٹمز(linear space invariant systems)، 2 ڈی کنولیوشن اور فضائی(spatial) ڈومین میں فلٹرنگ شامل ہیں۔

ماڈیول 2: 5 ویڈیوز (کل 82 منٹ)، 4 ریڈنگز، 1 کوئز

فوریئر ٹرانسفارم اینڈ سیمپلنگ

ہفتہ
3

اس ماڈیول میں ہم فریکوئنسی 2D ڈومین میں سگنلز کا جائزہ لیتے ہیں۔ موضوعات میں شامل ہیں: فوریئر ٹرانسفارم(fourier transform)، سیمپلنگ، ڈسکریٹ فوریئر ٹرانسفارم اور فریکوئنسی ڈومین میں فلٹرنگ۔

ماڈیول 3: 5 ویڈیوز (کل 92 منٹ)، 2 ریڈنگز، 1 کوئز

موشن ایسٹی میشن

ہفتہ
4

اس ماڈیول میں ہم دو اہم موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں، موشن ایسٹی میشن اور کلر ریپریزنٹیشن اینڈ پراسیسنگ۔ موضوعات میں شامل ہیں: موشن ایسٹی میشن کی ایپلی کیشنز (motion estimation) ، فیز کو ریلیشن(phase correlation)، بلاک میچنگ، زمانی و مکانی گریڈئینٹ میتھڈز (spatiotemporal gradient methods) اور کلر امیجز پراسیسنگ کے بنیادی اصول

ماڈیول 4: 5 ویڈیوز (کل 119 منٹ)، 2 ریڈنگز، 1 کرئز

امیج اینہانسمنٹ (Image Enhancement)

ہفتہ
5

اس ماڈیول میں ہم امیج اور ویڈیو اینہانسمنٹ جیسے اہم موضوع کا احاطہ کریں گے جس کا تعلق کسی تصویر یا ویڈیو کی بصری بہتری اور افادیت میں بہتری لانے کے مسئلے سے ہے۔ موضوعات میں شامل ہیں: وائز انٹینسٹی ٹرانسفارمیشن(wise intensity transformation)، ہسٹوگرام پراسیسنگ(histogram processing)، لینئر اور نان لینئر شور کی کمی (linear and nonlinear noise smoothing)، شارپننگ، ہومومورفک فلٹرنگ(homomorphic filtering) ، سوڈو کلرنگ اور ویڈیو اینہانسمنٹ۔

ماڈیول 5: 9 ویڈیوز (کل 170 منٹ)، 2 ریڈنگز، 1 کوئز

امیج ریکوری: پارٹ 1

ہفتہ
6

اس ماڈیول میں ہم تصویر اور ویڈیو کی ریکوری کے مسئلے کو سمجھتے ہیں۔ موضوعات میں شامل ہیں: امیج اینڈ ویڈیو ریکوری کا تعارف، امیج ریسٹوریشن، میٹرکس ویکٹر نوٹیشن برائے امیجز، انورس فلٹرنگ، کنسٹرینڈ لیسٹ سکوئرز (سی ایل ایس)، سیٹ تھیوریٹیکل ریسٹوریشن اپروچز، آئیٹریٹو ریسٹوریشن الگورتھمز اور سپیٹلی ایڈاپٹو الگورتھم۔

ماڈیول 6: 9 ویڈیوز (کل 168 منٹ)، 2 ریڈنگز، 1 کوئز

امیج ریکوری: پارٹ 2

ہفتہ
7

اس ماڈیول میں ہم سٹاکسٹک تناظر سے تصویر اور ویڈیو کی ریکوری کے مسئلے کا جائزہ لیں گے۔ موضوعات میں شامل ہیں: وینر ریسٹوریشن فلٹر، وینر نوائز سموتھنگ فلٹر، زیادہ سے زیادہ امکان اور زیادہ سے زیادہ بعد کا تخمینہ اور بائیسین ریسٹوریشن الگورتھم

ماڈیول 7: 6 ویڈیوز (کل 107 منٹ)، 2 ریڈنگز، 1 کوئز

امیج کمپریشن

ہفتہ
8

اس ماڈیول میں ہم لاسی امیج کمپیریشن کے حوالے سے بنیادی اپروچز کا احاطہ کرتے ہیں۔ موضوعات میں شامل ہیں: سکیلر اور ویکٹر کوانٹائزیشن، ڈیفرینشیل پلس کوڈ موڈیولیشن، فریکٹل امیج کمپریشن، ٹرانسفارم کوڈنگ، جے پی ای جی اور سبنڈ امیج کمپریشن۔

ماڈیول 8: 8 ویڈیوز (کل 155 منٹ)، 2 ریڈنگز، 1 کوئز

ویڈیو کمپریشن

ہفتہ
9

اس ماڈیول میں ہم موشن کمپینسیٹڈ ہائبرڈ ویڈیو اینکوڈنگ اور ویڈیو کمپریشن سٹینڈرڈز بشمول MPEG-2, MPEG-1,H 265, H 264, H 263, H 261, MPEG-4 پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ویڈیو کمپریشن کو زیر بحث لائیں گے۔

ماڈیول 9: 7 ویڈیوز (کل 146 منٹ(، 2 ریڈنگز، 1 کوئز

امیج اینڈ ویڈیو سیگمینٹیشن

ہفتہ
10

اس ماڈیول میں ہم امیج اینڈ ویڈیو سیگمینٹیشن کے مسئلے کو متعارف کراتے ہیں اور سیگمینٹیشن کا عمل کرنے کے سلسلے میں مختلف اپروچز کو زیر بحث لاتے ہیں جن میں انٹینسٹی ڈسکانٹی نیوٹی اور انٹینسٹی سمیلیرٹی کی بنیاد پر رائج مختلف طریقے، واٹر شیڈز اور کے مینز الگورتھمز اور دیگر ایڈوانس میتھڈ شامل ہیں۔

ماڈیول 10: 6 ویڈیوز ( کل 135 منٹ)، 2 ریڈنگز، 1 کوئز

سپارسٹی

ہفتہ
11

اس ماڈیول میں ہم سپارسٹی کے تصور کو متعارف کراتے ہیں اور یہ زیر بحث لاتے ہیں کہ کیسے یہ تصور امیج اور ویڈیو پراسیسنگ میں استعمال کیا جارہا ہے۔ موضوعات میں شامل ہیں: سپارسٹی پروموٹنگ کے انداز، میچنگ پرسوٹ الگورتھم، سموتھ ریفارمولیشنز اور ایپلی کیشنز کا ایک جائزہ۔

ماڈیول 11: 4 ویڈیوز (کل 110 منٹ)، 2 ریڈنگز، 1 کوئز

ٹریننگ کی قسم

آن لائن

زبان

انگریزی

ادائیگی کیسے کی جائے.

داخلے کا طریقہ کار.

1

رجسٹر

مطلوبہ معلومات پر کریں۔

2

OTP حاصل کریں

ایک منفرد ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) آپ کے فراہم کردہ موبائل نمبر کو بھیجا جائے گا۔

3

ادائیگی کا لنک حاصل کریں۔

OTP کی تصدیق کے بعد، فراہم کردہ ای میل اور موبائل نمبر پر ادائیگی کا لنک بھیجا جائے گا۔

4

ادا کریں

بس کورس کی رقم ادا کریں اور امکانات کو کھولنا شروع کریں۔

Scroll To Top