کریٹیو پرابلم سولونگ سپیشلائزیشن برائے ایکسل/وی بی اے - PSDF

مالیات

کریٹیو پرابلم سولونگ سپیشلائزیشن برائے ایکسل/وی بی اے

جائزہ

یہ سپیشلائزیشن زیر تربیت افراد کی اس خواہش کے پیش نظر تشکیل دی گئی ہے کہ وہ ویوژل بیسک فار ایپلی کیشنز (وی بی اے) کے ذریعے آٹومیٹ اور آپٹیمائز سپریڈ شیٹس کے لیے قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکسل سپریڈ شیٹس کو استعمال کرنے کے طریقے میں ڈرامائی تبدیلی لائیں۔ پہلے دو کورس زیر تربیت افراد کو درجنوں تعلیمی سپریڈ شیٹس اور کوئز اور ان ایپلی کیشن پروگرامنگ کی اسائنمنٹس کو استعمال کرنے کے ذریعے وی بی اے کی بنیادی باتیں سکھائیں گے۔ آخر میں کورس کے تیسرے حصے میں زیر تربیت افراد 3 "رئیل ورلڈ” اور کسی حد تک اوپن اینڈڈ پراجیکٹس مکمل کریں گے جن کی ساتھیوں کی نظر ثانی کے ذریعے درجہ بندی کی گئی ہے۔

یہ سپیشلائزیشن زیر تربیت افراد کی اس خواہش کے پیش نظر تشکیل دی گئی ہے کہ وہ ویوژل بیسک فار ایپلی کیشنز (وی بی اے) کے ذریعے آٹومیٹ اور آپٹیمائز سپریڈ شیٹس کے لیے قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکسل سپریڈ شیٹس کو استعمال کرنے کے طریقے میں ڈرامائی تبدیلی لائیں۔ پہلے دو کورس زیر تربیت افراد کو درجنوں تعلیمی سپریڈ شیٹس اور کوئز اور ان ایپلی کیشن پروگرامنگ کی اسائنمنٹس کو استعمال کرنے کے ذریعے وی بی اے کی بنیادی باتیں سکھائیں گے۔ آخر میں کورس کے تیسرے حصے میں زیر تربیت افراد 3 "رئیل ورلڈ” اور کسی حد تک اوپن اینڈڈ پراجیکٹس مکمل کریں گے جن کی ساتھیوں کی نظر ثانی کے ذریعے درجہ بندی کی گئی ہے۔

سکلز جو آپ حاصل کریں گے

-مائیکروسافٹ ایکسل وی بی اے (Microsoft Excel VBA)

-کمپیوٹر پروگرامنگ

-پرابلم سالونگ

-ایریز(Arrays)

-ڈی بگنگ (Debugging)

سپیشلائزیشن کیسے کام کرتی ہے:

 

کورسز کا انتخاب کریں

کورس سپیشلائزیشن کورسز کی ایک سیریز پر مشتمل ہے جو آپ کو کسی سکل میں مہارت حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ابتدا کی غرض سے سپیشلائزیشن میں براہ راست داخلہ لیں یا اس کے کورسز کا جائزہ لیں اور شروعات کے لیے اپنی پسند کے کسی کورس کا انتخاب کریں۔ جب آپ ایسے کورس کو سبسکرائب کرتے ہیں جو سپیشلائزیشن کا حصہ ہے تو آپ خود بخود پوری سپیشلائزیشن کو سبسکرائب کرتے ہیں۔ صرف ایک پروگرام کو مکمل کرنا بھی ٹھیک ہے۔ آپ اپنے سیکھنے کے عمل میں وقفہ دے سکتے ہیں یا کسی بھی وقت اپنی سبسکرپشن کو ختم کرسکتے ہیں۔ اپنے کورس کے داخلوں اور اپنی پراگریس کو ٹریک کرنے کے لیے لرننگ ڈیش بورڈ کو وزٹ کریں۔

 

دستیاب پراجیکٹ (Hands-on Project)

ہر سپیشلائزیشن میں ایک ہینڈز آن پراجیکٹ شامل ہوتا ہے۔ آپ کے لیے ضروری ہے کہ سپیشلائزیشن کی تکمیل کے لیے پراجیکٹ/پراجیکٹس کو کامیابی سے مکمل کریں اور اپنا سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ اگر سپیشلائزیشن میں ہینڈز آن پراجیکٹ کے لیے علیحدہ کورس شامل ہے تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ اسے شروع کرنے سے پہلے آپ دیگر کورسز میں سے ہر ایک کو مکمل کریں۔

 

سرٹیفکیٹ حاصل کریں

جب آپ ہر کورس کو مکمل کریں اور ہینڈز آن پراجیکٹ کی بھی تکمیل کریں تو آپ سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے جو آپ متوقع آجرین اور اپنے پروفیشنل نیٹ ورک کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

ماڈیول بریک ڈاؤن

ایکسل/وی بی اے برائے کریٹو پرابلم سالونگ، پارٹ 1

ہفتہ
1

ایکسل/وی بی اے برائے کریٹو پرابلم سالونگ پارٹ 1 ان زیر تربیت افراد پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو اپنی ایکسل سپریڈ شیٹس کو طاقتور پروگرامنگ، آٹو میشن اور کسٹومائزیشن کی ان صلاحیتوں میں ٹیپ کرکے اپنی استعداد کار میں اضافہ کرنے، وسعت دینے اور بہتر کرنے کے لیے اساتعمال کرنا چاہتے ہیں جو ویوژل بیسک فار ایپلی کیشنز (وی بی اے) میں دستیاب ہیں۔

یہ کورس تین حصوں پر مشتمل سیریز اور سپیشلائزیشن کا پہلا حصہ ہے جو مسائل حل کرنے کے لیے ایکسل/وی بی اے میں کمپیوٹر تیکنیکوں کے اطلاق پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس کورس (پارٹ 1) میں آپ :1) ایکسل میں طریقہ کار کو خودکار بنانے کے لیے مائیکروز بنائیں گے؛ 2) اپنے صارف کے متعین کردہ افعال کی وضاحت کریں گے؛ 3) صارف کے ساتھ انٹرفیس کرنے کے لیے سب روٹینز (subroutines) بنائیں گے؛ 4) وی بی اے میں بنیادی پروگرامنگ سٹرکچر کو سیکھیں گے؛ 5) ایکسل کے گول سیک اور سولور ٹولز کو خود کار بنائیں گے اور ٹارگیٹنگ اور آپٹیمائزیشن مسائل کو حل کرنے کے لیے "لائیو سلوشنز” بنانے کے لیے نمیریکل تیکنیکوں کو استعمال کریں گے۔ کیا آپ کمپیوٹر پروگرامنگ میں نئے ہیں؟ وی بی اے کی انتہائی بدیہی اور بصری نوعیت عمدگی کے ساتھ خود کو سیکھنے اور سکھانے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ کسی کوڈ کو سیکھنے کا کیسا مزیدار طریقہ ہے! پروگرامنگ میں پہلے سے کسی علم یا ایڈوانس ریاضی کی سکلز کی کوئی ضرورت نہیں ہے اس کے باوجود تجربہ کار پروگرامر حضرات نئی اور تخلیقی سپریڈ شیٹ پرابلم سالونگ حکمت عملیوں کا انتخاب کریں گے۔ وی بی اے کی بنیادی باتوں کو سیکھنے کے بعد ہر ماڈیول ایسے بنیادی اور وسیع مسائل متعارف کرائے گا جوان حالات سے متاثر ہوں گے جن کا آپ کو حقیقی زندگی میں سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہر ماڈیول کو پاس کرنے کے لیے آپ کے لیے ضروری ہوگا کہ آپ ایک مہارت کا حامل کوئز پاس کریں اور پرابلم سالونگ اسائنمنٹ کو مکمل کریں۔ یہ کورس اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس میں ہفتہ وار اسائنمنٹس "ان ایپلی کیشن” مکمل کی جاتی ہیں (یعنی ایکسل میں اپنے کمپیوٹر کے ذریعے) اور آپ کو نہایت قیمتی ہینڈز آن تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

ایکسل/وی بی اے برائے کریٹو پرابلم سالونگ، پارٹ 2

ہفتہ
2

ایکسل/وی بی اے برائے کریٹو پرابلم سالونگ پارٹ 2 ان سکلز اور علم کو بہتر بناتا ہے جو "ایکسل/وی بی اے برائے کریٹو پرابلم سالونگ پارٹ 1 میں حاصل کی گئی تھیں اور ان سیکھنے والوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو اپنی ایکسل سپریڈ شیٹس کو طاقتور پروگرامنگ، آٹو میشن اور کسٹومائزیشن کی ان صلاحیتوں میں ٹیپ کرکے اپنی استعداد کار میں اضافہ کرنے، وسعت دینے اور بہتر کرنے کے لیے اساتعمال کرنا چاہتے ہیں جو ویوژل بیسک فار ایپلی کیشنز (وی بی اے) میں دستیاب ہیں۔

کورس کے پارٹ 2 میں سیکھنے والے سیکھیں گے کہ: 1) کیسے ایریز کے ساتھ کام کرنا ہے اوروی بی اے کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے ایکسل سے یا اس کی طرف ایریز کو امپورٹ/ایکسپورٹ کرنا ہے؛ 2) کیسے ٹیکسٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہے اور ٹیکسٹ فائلوں میں ڈیٹا کو لکھنا اور ٹیکسٹ فائلوں سے معلومات کو امپورٹ کرنا ہے؛ 3 ) امپورٹ موڈیفکیشن کو خودکار بنانا اور بہت سی ورک شیٹس سے سنٹرل ورک شیٹ میں معلومات کی کنسولیڈییشن کرنی ہے نیز بہت سی ورک بکس سے مرکزی ورک بک میں معلومات کو امپورٹ کرنا ہے؛ 4)آپ یوزر کے ساتھ انٹرفیس کرنے کے لیے پروفیشنل یوزر فارمز بنانے، پیچیدہ حساب کتاب کریں گے اور سپریڈ شیٹ پر ڈیٹا میں ترمیم کرنے کا تجربہ حاصل کریں گے۔ ایسے سیکھنے والے جو وی بی اے کوڈ اور پروگرامنگ سٹرکچر کی بنیادی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں پارٹ 1 کرنے اور پارٹ 1 میں حوالے کے طور پر سکرین کاسٹس کا استعمال کیے بغیر براہ راست کورس کے پارٹ 2 میں جاسکیں گے۔ ہر ماڈیول کو پاس کرنے کے لیے آپ کو مہارت کے حامل کوئز کو پاس کرنے اور پرابلم سالونگ اسائنمنٹ کو پاس کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ کورس اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس میں ہفتہ وار اسائنمنٹس "ان ایپلی کیشن” مکمل کی جاتی ہیں (یعنی ایکسل میں اپنے کمپیوٹر کے ذریعے) اور آپ کو نہایت قیمتی ہینڈز آن تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

ایکسل/وی بی اے برائے کریٹو پرابلم سالونگ، پارٹ 3 (پراجیکٹس)

ہفتہ
3

اس کورس میں سیکھنے والے بہت سے وی بی اے پراجیکٹس مکمل کریں گے۔ اس بات کی زور دے کر سفارش کی جاتی ہے کہ سیکھنے والے پہلے ایکسل/وی بی اے برائے کریٹو پرابلم سالونگ پارٹ 1 اور اس کے بعد ایکسل/وی بی اے برائے کریٹو پرابلم سالونگ پارٹ 2 کا انتخاب کریں۔ یہ کورس ان سکلز پر مبنی ہے جو ان دونوں کورسز میں سیکھی گئی ہوں گی۔یہ پراجیکٹ بیسڈ کورس ہے۔ لہٰذا پراجیکٹس مکمل طور پر کھلے ہیں اور مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک سے زیادہ طریقے ہیں۔ ساتھی کی نظر ثانی (Peer Review) کے ذریعے دوسرے سیکھنے والے زیر تربیت فرد کے پراجیکٹس کو گرڈنگ ریوبرک کی بنیاد پر درجہ بندی کریں گے۔

ٹریننگ کی قسم

آن لائن

زبان

انگریزی

ادائیگی کیسے کی جائے.

داخلے کا طریقہ کار.

1

رجسٹر

مطلوبہ معلومات پر کریں۔

2

OTP حاصل کریں

ایک منفرد ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) آپ کے فراہم کردہ موبائل نمبر کو بھیجا جائے گا۔

3

ادائیگی کا لنک حاصل کریں۔

OTP کی تصدیق کے بعد، فراہم کردہ ای میل اور موبائل نمبر پر ادائیگی کا لنک بھیجا جائے گا۔

4

ادا کریں

بس کورس کی رقم ادا کریں اور امکانات کو کھولنا شروع کریں۔

Scroll To Top