ڈیجیٹل اینڈ فنانشل لٹریسی - PSDF

مالیات

ڈیجیٹل اینڈ فنانشل لٹریسی

جائزہ

پی ایس ڈی ایف نے خود سے استفادہ اٹھانے والوں کے حوالے سے ایک سروے کیا ہے جس کا مقصد ان کی ڈیجیٹل اور فنانشل خواندگی کی سطح کو ماپنا تھا۔ ​​

سروے کے ذریعے پی ایس ڈی ایف سمارٹ فونز اور انٹرنیٹ تک رسائی کی سطح نیزاپنے ٹرینی خواتین و حضرات کی سمارٹ فونز، سوشل میڈیا، مالیات اور مالیاتی خدمات کی بنیادی سمجھ بوجھ کے حوالے خواندگی کی سطح کو ماپنے کے قابل ہوگیا ہے۔ ​​

سمارٹ فونز، سوشل میڈیا سروسز نیز مالیاتی خدمات اور موبائل ویلٹس کے استعمال میں اپنے ٹرینیز کی سمجھ بوجھ کے معیار کو بڑھانے میں مدد دینے کی غرض سے پی ایس ڈی ایف نے "ڈیجیٹل اینڈ فنانشل لٹریسی” پر ایک آن لائن ٹریننگ پروگرام تیار کیا ہے۔​

تربیت کے نتائج

اس کورس کے ذریعے ٹرینی حضرات درج ذیل کو سیکھنے کے قابل ہوجائیں گے:​

ڈیجیٹل سکلز ​

  • اس بات کو سمجھنا کہ ایک سمارٹ فون کو کیسے استعمال اورنیویگیٹ کرنا ہے​
  • موبائل کی انٹرنیٹ سروسز کو استعمال کرنا ​
  • مختلف انٹرنیٹ سروسز کے لیے سیٹنگز اور پریفرنسز کو اپ ڈیٹ کرنا ​
  • ڈیجیٹل ضوابط ۔ اخلاقی/سیفٹی کے ضابطے کا انتظام و انصرام کرنا​
  • عام موبائل ایپلی کیشنز کو استعمال کرنا​
  • انٹرنیٹ پر مختلف سورسز اور مواد کو سمجھنا​
  • تیارشدہ مواد بنانا اور متعلقہ ناظرین کو شیئر کرنا

 

مالیاتی سکلز​

  • مالیاتی لین دین کو سمجھنا اور ڈاکومینٹ کرنا
  • مالیاتی منصوبہ بندی اور بجٹنگ کی بنیادی باتوں کا اطلاق کرنا​
  • رقم کی دیکھ بھال کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا​
  • سیکورٹی کی حفاظت/دیکھ بھال کرنا​
  • ای کامرس کو سمجھنا اور استعمال کرنا

ٹریننگ کی قسم

آن لائن

زبان

اردو

کورس کا دورانیہ

تقریبا. مکمل ہونے میں 2 گھنٹے

ادائیگی کیسے کی جائے.

داخلے کا طریقہ کار.

1

رجسٹر

مطلوبہ معلومات پر کریں۔

2

OTP حاصل کریں

ایک منفرد ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) آپ کے فراہم کردہ موبائل نمبر کو بھیجا جائے گا۔

3

ادائیگی کا لنک حاصل کریں۔

OTP کی تصدیق کے بعد، فراہم کردہ ای میل اور موبائل نمبر پر ادائیگی کا لنک بھیجا جائے گا۔

4

ادا کریں

بس کورس کی رقم ادا کریں اور امکانات کو کھولنا شروع کریں۔

Scroll To Top