کمپیوٹرائزڈْ اکاؤنٹنگ - PSDF

ٹیلی کام اور آئی سی ٹی آئی سی ٹی

کمپیوٹرائزڈْ اکاؤنٹنگ

یہ کورس طلبہ کو اکاؤنٹنگ کی اصطلاح، ریونیو، اخراجات، اثاثہ جات، قرضہ جات، ایکویٹی، منافع اور نقصان، بیلنس شیٹس اور کیش فلو سٹیٹمنٹس کے بارے میں تربیت فراہم کرے گا۔

  • ٹریننگ کی قسم

    ذاتی ٹریننگ

  • ٹریننگ کے اوقات

    360

  • صنف

    Both

پیش کردہ کلاسز

جائزہ

یہ کورس طلبہ کو اکاؤنٹنگ کی اصطلاح، ریونیو، اخراجات، اثاثہ جات، قرضہ جات، ایکویٹی، منافع اور نقصان، بیلنس شیٹس اور کیش فلو سٹیٹمنٹس کے بارے میں تربیت فراہم کرے گا۔ آپ کیا سکیھیں گے اس کورس میں آپ مختلف اقسام کے کاروبار، اکاؤنٹنگ مساوات اور ڈیبیٹ اور کریڈٹ کے بارے میں پڑھیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹس کے چارٹس کا اندراج اور اس کی وضاحت کرنا سیکھیں گے۔ اس کے علاوہ آپ اکاؤنٹنگ سائکلز/فنانشل سٹیٹمنٹس/بینک مصالحتی سٹیٹمنٹس، پے رول کی وضاحت، واؤچرز کی درجہ بندی کے علاوہ انوینٹری سسٹم کے بنیادی نکات، ضمنی اکاؤنٹس اور رپورٹس کو بیان کرنا، سیلز اور ضمنی اکاؤنٹس کو سمجھنا، پے رول اور ضمنی رپورٹس اور کمپیوٹرائزڈ اکاؤنٹنگ سسٹم کی وضاحت کرنا سیکھیں گے۔   داخلے کی شرائط اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط  نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔   تربیت کے فوائد اس کورس کی تکمیل کے بعد آپ اکاؤنٹس کا چارٹ ، ریونیو سے متعلق تمام کاروباری ٹرانزیکشنز، اخراجات، اثاثاہ جات اور قرضہ جات  کا ریکارڈ بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ آپ اکاؤنٹنگ سافٹ ویئر میں ایکویٹی، بینک رسیدوں کے ذریعے ڈیٹا کے اندراج، بینک ادائیگی، نقد وصولی اور ادائیگی، جرنل واؤچر اور دیگر کاروباری ٹرانزیکشنز  کو سمجھنے کے بھی قابل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ سیکھیں گے کہ کس طرح وینڈرز(تاجران) ملازمین اور صارفین کے اکاؤنٹس، انوینٹری کنٹرول سسٹم اور سیلز کنٹرول سسٹم کو برقرار رکھا اور سیلز ٹرانزیکشنز کا اندراج کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ پرچیز ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بنانے، پرچیز کنٹرول سسٹم، پے رول ٹرانزیکشنز اور کنٹرول سسٹم کو برقرار رکھنے اور انوینٹری، سیلز، کسٹمر، پرچیز اور وینڈرز سے متعلقہ رپورٹس جاری کرنے کے عمل کے بارے میں سیکھیں گے۔

ممکنہ آجرین

اس کورس کے ذریعے درج ذیل شعبوں میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں:
  1. اکاؤنٹنٹ اسسٹنٹ
  2. بینک کلرک
  3. ڈیٹا کلیکشن اسسٹنٹ
  4. ڈیٹا پراسیسنگ آپریٹر
  5. سٹور انچارج
  6. مختلف دفاتر اور کاروباری آپریشنز میں بطور اکاؤنٹینٹ
  7. اپنے ذاتی کاروبار کے لئے اکاؤنٹس کا انتظام سنبھالنا
 

تربیت کا نتیجہ

اپنے مقاصد کو حاصل کریں

:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے

  1. قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
  2. ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔

پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں

روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:

  1. یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
  2. اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
  3. یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
  4. تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
  5. صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں

صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں

دورانیہ

3 مہینے

تعلیمی معیار

Matric

نصاب کا ماخذ

NAVTTC

سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا نام

PBTE

زبان

انگریزی، اردو

کامیابی کی کہانی.

ہماری اگلی کامیابی کی کہانی بنیں.

آپ کی خوابیدہ ملازمت صرف ایک تربیتی کورس دور ہے۔ اپنے انتخاب کو دریافت کریں، ایک ایسا کورس تلاش کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہو، اور اپنی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کے مطابق کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ابھی درخواست دیں۔
اپنی مطلوبہ تربیت تلاش کریں

داخلے کی اہلیت.

کسی خاص اہلیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ابھی اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

1

رجسٹر

آپ کو ایک فارم کو پر کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم تربیت کاروں کو بھیج سکیں۔ وہ درخواست کا جائزہ لیں گے تاکہ آپ اپنا تربیتی پروگرام شروع کرسکیں۔

2

تربیت میں شامل ہوں

یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنی آف جاب لرننگ شروع کریں گے۔ آپ کے لیے ضروری ہوگا اپنی سکلز کے بارے میں بتائیں کہ آپ کس تربیت کار کے ساتھ سائن اپ ہونا چاہیں گے۔

3

اپنی دل پسند جاب حاصل کریں

اس گائیڈ کی ابتدا میں آپ کے لیے کچھ ٹپس ہیں۔ یہ آپ کو ایک اپرینٹس کے طور پر قبول کرنے، اپنا آجر بننے اور آپ کو جاب کی پیشکش کرنے کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

    Class Code Start Date Duration TSP Name District Address
    Currently Offered Classes
    ST3E-2339-0001 1 April, 2024 3 month Millat College of Modern Skills and Sciences Lodhran Near Jalal pur More, Multan Road Lodhran
    Apply Now
    ST3E-2282-0009 1 April, 2024 3 month LOGIX College Sargodha 80-Jail Road, Near PAF College, Sargodha
    Apply Now
    ST3E-2282-0008 1 April, 2024 3 month LOGIX College Sargodha 80-Jail Road, Near PAF College, Sargodha
    Apply Now
    ST3E-2281-0006 1 April, 2024 3 month Institute of Professional & Technical Training Sialkot Chicharwali, Tehsile Pasrur, District Sialkot
    Apply Now
    ST3E-2281-0005 1 April, 2024 3 month Institute of Professional & Technical Training Sialkot Chicharwali, Tehsile Pasrur, District Sialkot
    Apply Now
    ST3E-2271-0004 1 April, 2024 3 month AIML College Ahmadpur East Bahawalpur Qulandar Colony neas Aslam Chowk backside of public stadium Ahmadpur East,District Bahawalpur
    Apply Now
    Scroll To Top