باریستا سکلز(فاسٹ فوڈ) - PSDF

ہوسپتلتی ، خوردہ اور خدمات ہوٹل اور ریستوراں

باریستا سکلز(فاسٹ فوڈ)

یہ کورس ٹرینیز کو مختلف اقسام کی خوش ذائقہ کافی ،چائے ،ہاٹ چاکلیٹ ،جوسز اور مختلف ا اقسام کے فاسٹ فوڈ کو تیار کرنے میں مدد گار ہوگا۔

جائزہ

یہ کورس ٹرینیز کو مختلف  اقسام  کی خوش ذائقہ    کافی ،چائے ،ہاٹ چاکلیٹ ،جوسز اور مختلف ا اقسام  کے فاسٹ فوڈ  کو تیار کرنے میں مدد گار ہوگا۔

آپ کیا سیکھیں گے؟

اس اہلیت کے بل بوتے پرآپ میں علم ،فہم اور مہارت   پیدا ہوگی جس سے آپ باریستا (Barista )کے طورپر کام کرسکیں گے،باریسٹا کا بنیاد ی  کام مختلف اقسام کی خوش ذائقہ کافی(coffee) بنانی ہیں ،لیکن اس ضمن میں ٹرینیز کو یہ بھی سکھایا جائے گا کہ چائے ،ہاٹ چاکلیٹ ،جوسز،برگر ، پیزا اور مختلف النواع کے فاسٹ فوڈ آئیٹمز بنانے کے لیے ایکویپمنٹ کا استعمال کیسے کرنا ہے ۔اس کورس میں سب سے زیادہ اس بات پر زور دیاجاتا ہے کہ اپنےسیکھے ہوئے علم اور مہارت کو مشترکہ طورپر استعمال میں لا کر  ہر دفعہ بہترین  معیار کے ڈرنکس اور فاسٹ فوڈ آئیٹمز کیسے تیارکرنے ہیں ۔ داخلے کی شرائط اس  کے لیے داخلہ کوئی  شرائط نہیں ہیں ،آپ اس کورس میں ابھی  داخلہ لے سکتے ہو  تربیت کے  فوائد اس تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد ،ٹرینیز اس قابل ہو جائیں گے کہ کافی (coffee)تیار کرسکیں گے ،کسٹمر سے آرڈر اور ادائیگیاں لے سکیں گے ،تازہ کافی کی پھیلیوں کو پیس سکیں گے ،کسٹمر کو سینڈوچز اور کیکس سرو(serve) کرسکیں گے ،نئے اسٹاک کے لیے آرڈردے سکیں گے ،ڈرنک تیارکرنے کے  لیے ایکویپمنٹ کو آپریٹ کرسکیں گے ،ڈرنکس کی اسٹینڈرڈ کوالٹی کو چیک کرسکیں گے اور اگر ضروری ہو اتو اس کو صحیح  یا بہتر کرسکیں گے ،ایکوپیمنٹ کو استعمال سے پہلے اور بعد میں صاف رکھ سکیں گے  اور اس سلسلہ میں چیک بھی کریں  گے ،پانی کو محفوظ طریقے اور حفان صحت کے اصولوں کے مطابق اخراج بھی کرسکیں گے ،پروڈکٹس اور اجزاء کو درست اور محفوط طریقہ سے اسٹور کرنے کا انتظام بھی کرسکیں گے ،اس کے علاوہ ،ہر قسم کی ڈرنکس ،جیسا کہ کیپی چینو(Cappuccino)،اسپریسو( Espresso)،لیٹی (Latte)،امریکنو،چائے ،ہاٹ چاکلیٹ،جوسزبنانے کے اہل ہو جائیں گے ،مختلف ہاٹ اینڈ کولڈ سینڈوچز ،تیار کرسکیں گے ،مختلف بریڈز کو پراسس کرسکیں گے ،خمیر کے آٹے سے مختلف پروڈکٹس کو فرائی اور بیک(bake) کرسکیں گے اور اس کے ساتھ میدے /خمیروالے آٹے کی پروڈکٹس کوپیک(pack) کرسکیں گے اور ہر قسم کی بیکری پروڈکٹس تیارکرسکیں گے۔

ممکنہ آجر ین

کورس مکمل ہونے کے بعد ،درج ذیل میں روزگار کے امکانات تلاش کیے جاسکتے ہیں:
  1. سروس ورک شاپ
  2. اسمبلی پلانٹس
اس کے ساتھ ،آپ اپنا ذاتی آٹو میکینک ورکشاپ بھی کھول سکتے ہیں

تربیت کا نتیجہ

اپنے مقاصد کو حاصل کریں

:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے

  1. قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
  2. ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔

پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں

روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:

  1. یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
  2. اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
  3. یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
  4. تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
  5. صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں

صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں

دورانیہ

3 مہینے

تعلیمی معیار

Matric

نصاب کا ماخذ

TEVTA

سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا نام

PBTE

زبان

انگریزی، اردو

کامیابی کی کہانی.

ہماری اگلی کامیابی کی کہانی بنیں.

آپ کی خوابیدہ ملازمت صرف ایک تربیتی کورس دور ہے۔ اپنے انتخاب کو دریافت کریں، ایک ایسا کورس تلاش کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہو، اور اپنی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کے مطابق کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ابھی درخواست دیں۔
اپنی مطلوبہ تربیت تلاش کریں

داخلے کی اہلیت.

کسی خاص اہلیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ابھی اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

1

رجسٹر

آپ کو ایک فارم کو پر کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم تربیت کاروں کو بھیج سکیں۔ وہ درخواست کا جائزہ لیں گے تاکہ آپ اپنا تربیتی پروگرام شروع کرسکیں۔

2

تربیت میں شامل ہوں

یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنی آف جاب لرننگ شروع کریں گے۔ آپ کے لیے ضروری ہوگا اپنی سکلز کے بارے میں بتائیں کہ آپ کس تربیت کار کے ساتھ سائن اپ ہونا چاہیں گے۔

3

اپنی دل پسند جاب حاصل کریں

اس گائیڈ کی ابتدا میں آپ کے لیے کچھ ٹپس ہیں۔ یہ آپ کو ایک اپرینٹس کے طور پر قبول کرنے، اپنا آجر بننے اور آپ کو جاب کی پیشکش کرنے کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

    Class Code Start Date Duration TSP Name District Address
    Scroll To Top