ایمزون ورچوئل اسسٹنٹس - PSDF

ایمزون ورچوئل اسسٹنٹس

جائزہ

یہ پروگرام نہ صرف طالبعلموں کو ایمیزون ورچوئل اسسٹنٹ میں کامیاب ہونے کے لیے درکار ٹیکنیکل سکلز کو سیکھنے میں مدد گار ہوگا بلکہ یہ انہیں ایمیزون سیلرز کے ساتھ ملازمت کے مواقع یقینی بنانے میں بھی معاون ہوگا۔

پروگرام گریجوایٹس کو اپنے سیکھنے کے طویل مدتی سفر کے ایک حصے کے طور پرایمیزون پر ذاتی پرائیویٹ لیبل قائم کرنے کے لیے درکارتمام سکلز سے بھی لیس کرے گا۔

آپ کیا سیکھیں گے

یہ کورس دنیا بھر میں موجودہ ای کامرس منظر نامے میں سیکھنے والوں کے علم کی تشکیل اور اس میں اضافہ کرے گا اور اس میں بھی معاونت کرے گا کہ کیسے ایمیزون پر منافع بخش پرائیویٹ لیبل (ایف بی اے) کو قائم کیا اور چلایا جائے گا۔ پروگرام کے دوران ٹیکنیکل سکلز بمع مینٹورشپ امیدواروں کو ایمیزون سیلرز کے ساتھ ملازمتی امور کے حوالے سے تعلقات استوار کرنے اور انہیں معیاری خدمات فراہم کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

داخلے کی شرائط

اس کوالیفکیشن کے لیے داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ فوری طور پر اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

تربیت کے نتائج

اس کورس کی کامیاب تکمیل پر طالبعلم اپنے ایمزون اکاؤنٹ کو مینج کرنے، ایمیزون پر منافع بخش پراڈکٹ ریسرچ اور سورسنگ کے مختلف ریسرچ ٹولز کی ایپلی کیشنز کو بہت اچھی طرح سمجھنے، تجارتی منصوبوں کو تشکیل دینے اور ان کا تجزیہ کرنے اور آرڈر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے کاموں کو مینج کرنے، سیلرز کے ایما پر ایمیزون کے کسٹمرز کو معیاری کسٹمر سروس فراہم کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ کسٹمر فیڈ بیک کو مینج کرنے، امیزون لسٹنگ کو ابتدا سے آپٹیمائزیشن تک مینج کرنے، ایمیزون پر مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کمپین بشمول پی پی سی کمپینز کی منصوبہ بندی کرنے اور اسے عملی جامہ پہنانے، این ایبلرز پروپرائٹری ٹول این ایبلرز بلز رینکنگ (Enablers Blitz Ranking) کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعات کی درجہ بندی کے عمل پر عبور حاصل کرنے، ایمیزون کی ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے بک کیپنگ اور ریکارڈ مینجمنٹ ٹولز کو سمجھنے اور استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ فائیور اور اپ ورک پر ایمیزون ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے کے بھی قابل ہوجائیں گے۔

ٹریننگ کی قسم

آن لائن

زبان

انگریزی

کورس کا دورانیہ

10 ہفتے

متوقع ماہانہ آمدنی

PKR 10,000 - 60,000

ادائیگی کیسے کی جائے.

داخلے کا طریقہ کار.

1

رجسٹر

مطلوبہ معلومات پر کریں۔

2

OTP حاصل کریں

ایک منفرد ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) آپ کے فراہم کردہ موبائل نمبر کو بھیجا جائے گا۔

3

ادائیگی کا لنک حاصل کریں۔

OTP کی تصدیق کے بعد، فراہم کردہ ای میل اور موبائل نمبر پر ادائیگی کا لنک بھیجا جائے گا۔

4

ادا کریں

بس کورس کی رقم ادا کریں اور امکانات کو کھولنا شروع کریں۔

Scroll To Top