جائزہ
ٹریکٹر آپریٹرز معمول کی مرمت اور سالانہ سروس میں مہارت حاصل کرتے ہیں
آپ کیا سیکھیں گے ؟
اس کورس میں آپ ٹریکٹروں کی اہمیت، فارمز اور کھیتوں میں ان کے استعمال ، ان کے اہم حصوں اور پرزوں کی مرمت، معمول کی سروس، ٹریفک قوانین، احتیاطی اقدامات اور لاگ بک منٹین کرنے سے متعلق آگہی اور تربیت حاصل کریں گے۔
اس کے علاوہ آپ اس کورس میں ٹریکٹرز کی مینٹی نینس اور سروس کے لئے درست اوزاروں کا درست انتخاب اور استعمال سیکھیں گے، اوزاروں کے استعمال میں درکار احتیاطی اقدامات سمجھے اور اپنائیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کی زرعی مشینری اور آلات کو سمجھیں گے ۔ مزید یہ کہ بیٹریز اور ٹریکٹر کے الیکٹرک سسٹم کو بحال رکھنے کے بارے میں بھی تربیت دی جائے گی۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کی تکمیل کے بعد آپ ٹریکٹر چلانے کا لائسینس حاصل کر سکیں گے، ٹریکٹر کو درست انداز میں آپریٹ کر سکیں گے، مطلوبہ احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے قابل ہوں گے۔ آپ کھیتوں میں کام کے لئے ٹریکٹر کا درست استعمال کر سکیں گے اور ؐحفوظ طریقے سے ٹریکٹر کے ساتھ فیلڈ ٹرالی جوڑنے کے قابل ہوں گے۔
آپ ٹریکٹر کی مرمت کے لئے ورکشاپ ٹولز کو درست اور محفوظ طریقے سے استعمال کے قابل ہوں گے۔ آپ ٹریکٹر میں ہونے والی معمولی نوعیت کی خرابیوں مثلاً ایئر لاک اور ٹائر میں خرابی وغیرہ کو دور کرنے کے قابل ہوں گے۔ آپ خود ٹریکٹر کے ٹائر تبدیل کرنے اور ٹیوب کی مرمت کے قابل ہوں گے۔ اس کے علاوہ آپ ٹریکٹر کی معمول کی مرمت اور سروس کے بھی قابل ہوں گے۔
اس کورس کی تکمیل سے مزید آپ تھری پوائنٹ لنکجز کے ذریعے ٹریکٹر کے مختلف حصوں کو کھولنا سیکھیں گے، ٹریکٹر کی بیٹری اور الیکٹرک سسٹم کی دیکھ بھال کے قابل ہوں گے۔ وی بیلٹ تبدیل کرنا سیکھیں گے ٹریکٹر کی لاگ بک مینٹین کرنا سیکھیں گے۔ احتیاطی تدابیر اور ابتدائی طبی امداد کے بارے میں بھی جان سکیں گے۔
ممکنہ آجرین
- یہ کورس ان شعبوں میں روزگار کے امکانات روشن کرے گا:
- سرکاری اداروں اور میونسپل کارپوریشنز میں ملازمت
- کارخانہ آلات زرعی بہاولپور
- بہاولپور رورل ڈیویلپنٹ پروجیکٹ ، بہاولپور (چولستان)
- تھل ڈویلپنٹ اتھارٹی اینڈ انجینیئرنگ ورکشاپ لیہ/بکھر
- الغازی ٹریکٹر لمیٹڈ، ڈیرہ غازی خان
- ملت ٹریکٹر لمیٹڈ، لاہور
- الغازی ٹریکٹر سروس سینٹر، ملتان
- ملت ٹریکٹر سروس سینٹر، لاہور اینڈ ملتان
- اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنی زرعی زمین/فارم پہ ٹریکٹر کے استعمال کے قابل ہوں گے۔
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں