پرواز، ایچ بی ایل اور آئی بی پی پاکستان کے مالیاتی شعبے کو محفوظ بنانے کے لیے سائبر سکیورٹی ماہرین کو تربیت دیں گے - PSDF

دسمبر 9, 2021

پرواز، ایچ بی ایل اور آئی بی پی پاکستان کے مالیاتی شعبے کو محفوظ بنانے کے لیے سائبر سکیورٹی ماہرین کو تربیت دیں گے.

جواد ظہور خان ، کنٹری ہیڈ پرواز اور سی ای او- پی ایس ڈی ایف (دائیں طرف بیٹھے ہوئے) ، محمد اورنگزیب ، صدر اور سی ای او- ایچ بی ایل (درمیان میں بیٹھے ہوئے) اور منصور الرحمن خان ، سی ای او آئی بی پی (بائیں طرف بیٹھے ہوئے) اپنے ادارے کی جانب سے ایم او سی پر دستخط کر رہے ہیں۔   

کراچی ، 12 اپریل ، 2021 - پرواز کی مالیاتی خدمات کے انکیوبیٹر کے لیے پرواز، ایچ بی ایل اور انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان (آئی بی پی) نے ایک ہنر مندانہ پروگرام ترتیب دینے کے لیے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ انکیوبیٹر موجودہ اور خواہش مند بینکرز کو سائبرسکیورٹی  کے ماہر بننے کی اسکلز سے آراستہ کرے گا۔ ایم او سی پر پرواز کے کنٹری ہیڈ اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) کے سی ای او جناب جواد خان، ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او جناب محمد اورنگزیب  اور آئی بی پی کے سی ای او جناب منصور الرحمن خان نے دستخط کیے۔ یہ سہ فریقی شراکت داری قومی مہارت کی تفریق کو ختم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ پی ایس ڈی ایف - پرواز پلیٹ فارم کے ذریعے تربیتی پروگرام کی تشکیل کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا ، ٹریننگ کی ترسیل کا انتظام کرے گا اور گریجویٹس کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے متعلقہ مالیاتی اداروں کو جوڑنے کے لیے اپنے وسیع نیٹ ورک کو استعمال کرے گا۔

ایچ بی ایل ان بینکنگ پروفیشنلز کی شناخت کرے گا جو اس ٹریننگ کے لیے موزوں ہیں اور بینک منتخب کیے گیے گریجویٹس کو نوکری بھی دے گا۔ آئی بی پی کا کردار سائبرسکیورٹی سبجیکٹ کے ماہرین کو منتخب کرنا اور ایچ بی ایل کے تعاون سے کورس کا نصاب تیار کرنا ہے۔ آئی بی پی درخواست دہندگان کو ٹریننگ کے لیے متحرک کرے گا ، گریجویٹ کی مہارت کا ٹریننگ سے پہلے اور ٹریننگ کے بعد جائزہ لے گا اور انہیں مالیاتی خدمات کے شعبے میں روزگار کے مواقع تک رسائی میں سہولت فراہم کرے گا۔

ایم او سی پر دستخط کرنے  کے دوران پرواز کے کنٹری ہیڈ جواد نے کہا "سائبرسکیورٹی عالمی سطح پر تیزی سے بڑھتی ہوئی سپیشلایزیشن ہے۔ جیسا کہ مالیاتی دنیا ڈیجیٹل ہو رہی ہے سائبرسکیورٹی بینکاری کے شعبے میں موجودہ اور آنے والے پروفیشنلز کے لیے مہارت کا ایک انتہائی مطلوب شعبہ ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں سائبر سیکورٹی میں سرٹیفیکیشن ترتیب اور پیش کی جا رہی ہے۔ پرواز عالمی اسکلز ایجنڈے کی حمایت کر رہا ہے اور ہمارے نوجوانوں کو مستقبل میں پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں کیریئر کے لیے تیار کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او - اور پرواز کے شریک چیئر جناب محمد اورنگزیب نے کہا "پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو ایک انتہائی ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے جو ہمارے ڈیجیٹل اثاثوں کی حفاظت کر سکے۔ ایچ بی ایل پاکستان کی معاشی ترقی اور سماجی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ایچ بی ایل ملک میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرتے ہوئے سائبر سیکیورٹی کے اہم شعبے میں پرواز اسکلز انکیوبیٹر کے شرکاء کے لیے ایک پائیدار تربیتی پروگرام تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد میں مدد کرے گا۔

اس موقع پر آئی بی پی کے سی ای او جناب منصور الرحمن خان نے بھی اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی " ایچ بی ایل کے تعاون سے شروع کیا گیا پرواز اور پی ایس ڈی ایف کا یہ پروگرام انفارمیشن رسک مینجمنٹ کے میدان میں ایک سنگ میل ہے۔ سائبر سکیورٹی اسپیشلسٹ پر سرٹیفیکیشن کا یہ پروگرام اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جو اہم علمی شعبوں کی نشاندهی کرتا ہے ، اجاگر کرتا ہے اور جائزہ لیتا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ آئی بی پی اس میں اپنا کردار ادا کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہمارے مستقبل کے بینکرز کے پاس مناسب اسکلز ہوں۔ پرواز ملک میں اسکلز گیپ کو ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکسلریٹر ہے، جس کا آغاز ورلڈ اکنامک فورم کے تعاون سے پی ایس ڈی ایف کے ساتھ سیکرٹریٹ کے طور پر کیا گیا ہے۔ ایکسلریٹر کے پاس انکیوبیٹرز ہیں جو ترجیحی شعبوں میں قومی افرادی قوت کو سکلنگ ، ری سکلنگ اور اپسکلنگ کے لیے وقف ہیں۔ عالمی سطح پر سائبرسکیورٹی کے شعبے میں اسکلز گیپ موجود ہے جس کے لیے ماہرین کی اشد ضرورت ہے۔ یہ اتحاد ماہرین کا ایک مجموعہ تیار کرے گا جو مالیاتی شعبے میں موجود اسکلز گیپ کو ختم کرے گا اور گریجویٹس کو زیادہ آمدنی والے کام کے مواقع فراہم کرے گا۔

Scroll To Top