ڈائی کاسٹنگ مشین آپریٹر - PSDF

مینوفیکچرنگ اور لائٹ انجینئرنگ مکینیکل

ڈائی کاسٹنگ مشین آپریٹر

اس کورس کی تکمیل کے بعد زیر تربیت افراد اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ ڈائی کرنے کے بنیادی اجزا، ڈائی کاسٹنگ مشینوں اور مینوفیکچرنگ کے بارے میں بنیادی واقفیت حاصل کر سکیں۔

جائزہ

اس کورس کی تکمیل کے بعد زیر تربیت افراد اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ ڈائی کرنے کے بنیادی اجزا، ڈائی کاسٹنگ مشینوں اور مینوفیکچرنگ کے بارے میں بنیادی واقفیت حاصل کر سکیں۔   آپ کیا سیکھیں گے اس کورس سے آپ ان پہلوئوں کے بارے میں  سیکھیں گے کہ جو آپ کی ملازمت کی کامیابی کے لیے اہم اور ضروری ہیں جیسے ڈائی کاسٹنگ کے پورے سائیکل ، تصورات کے بنیادی معیار کو جو کہ 5ایس، کیازن اور ان پر عمل درآمد سے متعلق ہے، سمجھ سکیں گے ۔ داخلے کی شرائط اس کورس میں داخلہ کی قابلیت کے لیے کوئی شرائط نہیں ہیں ۔ آپ اس کورس میں ابھی داخلہ لے سکتے ہیں ۔ تربیت کے فوائد یہ کورس پاس کرنے کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ ڈائی کے بنیادی اجزا اور ا ن کی تیاری کو سمجھ سکیں ، انجینئرنگ کی ڈرائنگزکو سمجھ سکیں اورکاسٹنگ مشینوں کے ڈائی سیٹ اپ کو منظم کرسکیں۔آپ ڈائی کاسٹنگ  مشینوں کے ڈھانچے اور اجزا سے، بھٹیوں کو پگھلانے کی بنیادی سمجھ بوجھ اور معیار، ڈائی کاسٹنگ کے پرزوں میں نقص اور پگھلی ہوئی دھاتوں کی تطعیر سے بھی پوری طرح واقف ہو جائیں گے۔

ممکنہ آجر ین

اس کورس کی تکمیل کے بعد آپ کو ملازمت ملنے کے وسیع امکانات ہوں گے بطور:
  1. گاڑیوں کی صنعت ( پاک سوزوکی موٹرکمپنی لمیٹڈ، انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ، ہینو پاک موٹرز لمیٹڈ)
  2. ٹریکٹر ساز ی کی صنعت( ملت ٹرایکٹرز لمیٹڈ، ال غازی ٹریکٹرز لمیٹڈ
  3. آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ انڈسٹری
  4. بجلی اور گھریلو استعمال کی اشیا ء بنانے والی صنعت( سپر ایشیا گروپ، ہائیر پاکستان ، پاک الیکٹڑون لمیٹڈ( پی ای ایل )
  5. سڑکوں کے گرد سائنز بنانے والے کنٹریکٹرز
  6. چھوٹے ادارے

تربیت کا نتیجہ

اپنے مقاصد کو حاصل کریں

:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے

  1. قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
  2. ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔

پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں

روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:

  1. یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
  2. اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
  3. یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
  4. تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
  5. صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں

صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں

دورانیہ

3 مہینے

تعلیمی معیار

Class 8

نصاب کا ماخذ

United Techniks

سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا نام

PBTE

زبان

انگریزی، اردو

کامیابی کی کہانی.

ہماری اگلی کامیابی کی کہانی بنیں.

آپ کی خوابیدہ ملازمت صرف ایک تربیتی کورس دور ہے۔ اپنے انتخاب کو دریافت کریں، ایک ایسا کورس تلاش کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہو، اور اپنی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کے مطابق کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ابھی درخواست دیں۔
اپنی مطلوبہ تربیت تلاش کریں

داخلے کی اہلیت.

کسی خاص اہلیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ابھی اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

1

رجسٹر

آپ کو ایک فارم کو پر کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم تربیت کاروں کو بھیج سکیں۔ وہ درخواست کا جائزہ لیں گے تاکہ آپ اپنا تربیتی پروگرام شروع کرسکیں۔

2

تربیت میں شامل ہوں

یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنی آف جاب لرننگ شروع کریں گے۔ آپ کے لیے ضروری ہوگا اپنی سکلز کے بارے میں بتائیں کہ آپ کس تربیت کار کے ساتھ سائن اپ ہونا چاہیں گے۔

3

اپنی دل پسند جاب حاصل کریں

اس گائیڈ کی ابتدا میں آپ کے لیے کچھ ٹپس ہیں۔ یہ آپ کو ایک اپرینٹس کے طور پر قبول کرنے، اپنا آجر بننے اور آپ کو جاب کی پیشکش کرنے کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

    Class Code Start Date Duration TSP Name District Address
    Scroll To Top