جائزہ
ٹرنرز لیتھ مشین پر کیے جانے والے کاموں میں خصوصی مہارت حاصل کرتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ ماہرین بینچ پر بیٹھ کر کیا جانے والا کام یعنی چیزوں کو جوڑنے، مرمت کرنے اور چیزیں بنانے کا کام سر انجام دیتے ہیں۔
آپ کیا سیکھیں گے ؟
اس کورس میں آپ کو بنیادی ریاضی سے متعلق سکھایا جائے گا جس کے ذریعے آپ آلات/اوزار کی پیمائش، مختلف دستی اوزار مثلاً ٹرائی سکوائر ان سائیڈ/آؤٹ سائیڈ کیلیپر، لیٹر اینڈ نمبر ڈرلز ، ڈیوائیڈرز، بینچ وائیس ، تھکنس گیج، ہتھوڑا، سٹیل رول، سکرائیبر، انٹر پنچ، چزل، سکریو پچ گیج، وی بلاک، مائیکرو میٹر، ورنیئر کیکیپر، بیول پروٹیکٹر، ہیٹ گیج، ڈائل انڈیکیٹر، ٹیپر رنگ/پلگ گیج، تھریڈ گیج، سچریو پچ گیج اور ٹول اینگل گیج وغیرہ کو پہچان سکیں گے۔
اس کے علاوہ آپ بینچ ورک بشمول اوزاروں کے استعمال میں احتیاط، فائلنگ، مارکنگ، کٹائی، پالشنگ لے آئوٹ بنانے کے لئے ڈرلنگ، ٹیپنگ اور ریمنگ سیکھیں گے۔
آپ لیتھ مشین بشمول اس کا استعمال، مختلف لیتھ مشینوں کی پہچان، لیتھ مشین کے مختلف حصوں کی پہچان اور ان کے فنکشن کے بارے میں جانیں گے۔
اس کے علاوہ آپ ڈل مشین بشمول احتیاطی تدابیر، ڈرل مشین کے مختلف حصوں کے فنکشنز اور مختلف ڈرل مشینوں کی پہچان اور ان سے کام لینا سیکھیں گے۔
آپ نمبرز، لیٹرز اور فریکشنل سائیز ڈرلز اور معمول کے مطابق آلات کے مینٹیننس کے کام کو بھی سمجھ سکیں گے۔
داخلے کی شرائط
اس کورس میں داخلے کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔ آپ اس کورس میں اسی وقت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
تربیت کے فوائد
اس کورس کی تکمیل سے آپ دستی اوزار/ٹولز کی درست پیمائش اور استعمال کے قابل ہوں گے۔
آپ بینچ جابز یعنی فائلنگ، مارکنگ، سائنگ/کٹائی، ڈرلنگ، کائونٹر سنکنگ، ریمنگ اور تاپنگ سیکھ سکھیں گے۔ نڈرلنگ کے کام اور ٹیپنگ بلاک میں سرکلر سوراخ بنانے کے مقصد سے ئمبرز، لیٹرز، فریکشنل سائیز ڈرلز کا انتخاب اور استعمال سیکھ پائیں گے۔
آپ لیتھ مشین سے لئے جانے والے کام یعنی ٹرننگ کا کام بشمول سٹیپ ٹرننگ، ٹیپر ٹرننگ، فیسنگ، ڈرلنگ سینٹر، ڈرلنگ، ریمنگ، نرلنگ اور تھریڈنگ وغیرہ سر انجام دینے کے قابل ہوں گے۔
ممکنہ آجرین
یہ کورس آپ کے لئے ان شعبوں میں روزگار کے امکانات روشن کرے گا:
- آٹوموبائلز صنعت
- کھاد بنانے والے پلانٹس
- کیمیکل پلانٹس
- دوا ساز صنعت
- سیمنٹ بنانے والے پلانٹس
- آئل ریفائنری
- چینی بنانے والے پلانٹس
- بجلی بنانے والے پلانٹس
- کاغذ اور بورڈ کی صنعت
- مرمتی ورکشاپس
- انٹرپرینیور شپ
تربیت کا نتیجہ
اپنے مقاصد کو حاصل کریں
:اس کورس کی تکمیل سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے
- قومی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔ قابلیت اور ملازمت کے لئے بنیادی ہنرتاکہ آپ بطور ورکر کام کر سکیں۔
- ملازمت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت۔ہاتھ سے کام کرنے والے عمومی کاموں کے لئےکے سرٹیفیکیشن تاکہ آپ اپنےکیریئرمیں ترقی پا سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کا انتخاب کیوں کریں
روایتی کورسوں کی نسبت پی ایس ڈی ایف مارکیٹ سے متعلقہ تربیت فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
- یہ نتائج پر مرکوز ہے اور ٹیم ورک پر مبنی ہے۔
- اس کا اصل ہدف آپ کو عملی تربیت کی فراہمی ہے جہاں اساتذہ سیکھنے کے عمل میں بطور سہولت کارکے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
- یہ ایک وسیع کورس ہے جو آپ کو اس شعبہ کی تمام بنیادی اہلیتوں میں مہارت سکھاتا ہے۔
- تکنیکی مہارتوں کے علاوہ ، تربیت یافتہ افراد کو کام کی جگہ کے لئے ضروری عام مہارتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔
- صرف سند یافتہ افراد ہی سی بی ٹی کے کورس کا جائزہ لےسکتے ہیں
صرف سرٹیفائیڈ نیشنل ایسیسر (National Assessors) ہی سی بی ٹ ایسیسمنٹ منعقد کرسکتے ہیں